Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنورکی گرفتاری کیخلاف لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پرایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنورکی گرفتاری کیخلاف  لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پرایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/8/2022 1
ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنورکی گرفتاری کیخلاف  لندن میں پاکستان ہائی کمیشن پرایم کیوایم کا احتجاجی مظاہرہ  
چھٹی کادن نہ ہونے اورشدید بارش کے باوجود مظاہرے میں بڑی تعدادمیں کارکنوں،خواتین اورذمہ داروں کی شرکت
 مظاہرے سے رابطہ کمیٹی اور یوکے کے ذمہ داران کاخطاب
 نثارپہنورسمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ ،اسیر کارکنوں کورہا کیا جائے، قائدتحریک الطاف حسین پرعائد پابندی ہٹائی جائے
پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کو SOSپٹیشن بھی پیش کی گئی
تیزبارش میں بھی مظاہرہ جاری رہا، علاقہ نعروں سے گونجتارہا

لندن  …  8  ستمبر 2022ئ
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنورکی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام آج لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔چھٹی کادن نہ ہونے اورشدید بارش کے باوجودہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنوںاورخواتین نے شرکت کی۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا،مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشدحسین، ایم کیوایم  برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایم کیو ایم کے پرچم، قائدتحریک جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ اورمختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی ، ایم کیو ایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے خلاف مذمتی کلمات درج تھے اوربیشتر پلے کارڈزپر نثارپہنور کی فوری رہائی ، ایم کیوایم کے اسیرکارکنوںکی رہائی اور قائد تحریک الطاف حسین پر عائد پابندی کے خاتمے کے مطالبات تحریرتھے۔ گزشتہ روز کی طرح آج بھی لندن میں وقفہ وقفہ سے شدیدبارش ہوتی رہی اورمظاہرے کے دوران بھی موسلادھار بارش ہوئی تاہم موسلادھاربارش کے دوران احتجاجی مظاہرہ جاری رہااورہائی کمیشن کاعلاقہ '' نثارپہنور کورہا کرو'' ، "We want justice"  '' ہم نہیں مانتے… ظلم کے ضابطے ''  اور '' نعرہ الطاف…جئے الطاف '' اور دیگر نعروں سے گونجتارہا۔ 
اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید،اراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا،مصطفےٰ عزیزآبادی، ارشدحسین، ایم کیوایم  برطانیہ کے سینٹرل آرگنائزر سہیل خانزادہ اورآرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان عبدالحفیظ، معین احمد، اطہرعزیز، وسیم احمد، محترمہ یاسمین نوین اورمحترمہ انجم نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے نثارپہنورکی گرفتاری، جبری گمشدگی اوران کے اہل خانہ کو ہراساںکرنے کی شدیدمذمت کی اورکہاکہ نثار پہنور کاجرم یہ تھاکہ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین پر عائد غیرقانونی پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس پر انہیں گھرسے گرفتارکرکے غائب کردیاگیا۔ ان کی گرفتاری کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر اب ان کے بیٹوں اور فیملی کوہراساں کیا جارہاہے۔ مقررین نے کہاکہ پاکستان میں اپناحق اورانصاف مانگناجرم بنادیا گیاہے ، ریاست بندوق اوردہشت گردی کاراستہ اختیارکرنے والے طالبان سے تومذاکرات اور معاہدے کررہی ہے لیکن انصاف کے لئے آئین اور قانون کاراستہ اختیارکرنے والوں کوریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجارہاہے۔مقررین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر سیاسی ومذہبی جماعتوںا ورانسانی حقوق  کی تنظیموںکی خاموشی کی بھی مذمت کی ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ نثارپہنورسمیت ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں کو بازیاب کیاجائے ، اسیرکارکنوں کو ر ہاکیا جائے، ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین پرعائد پابندی ہٹائی جائے اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن ختم کیاجائے۔ پاکستان میں مہاجروں سمیت تمام قوموں کے ساتھ مساوی سلوک   کیاجائے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کے ذمہ داروںپر مشتمل وفد نے پاکستان کے وزیراعظم میاںشہباز شریف کے نام ایک SOSپٹیشن بھی پاکستان ہائی کمیشن کے حکام کو پیش کی۔پٹیشن میں نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی اور ان کے اہل خانہ کوہراساں کرنے کی تفصیلات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ نثارپہنور کی فوری بازیابی اورایم کیوایم کے کارکنوں کی رہائی کامطالبہ کیاگیاتھا۔ 
٭٭٭٭٭



12/3/2024 9:32:18 AM