Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر ممبر و سابق رکن اسمبلی نثارپہنوری کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈا کے زیر اہتمام کیلگری میں احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے سینئر ممبر و سابق رکن اسمبلی نثارپہنوری کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈا کے  زیر اہتمام کیلگری میں احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 9/4/2022 1
ایم کیوایم کے سینئر ممبر و سابق رکن اسمبلی نثارپہنوری کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈا کے  زیر اہتمام کیلگری میں احتجاجی مظاہرہ
 احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کینیڈاکے سینٹرل آرگنائز ر مسعود حسن ،کیلگری چیپٹرکے انچارج سید صفدر عباس،
ایم کیو ایم کے کارکنان اور خواتین اوربچوں کی شرکت 

کیلگری… 4 ستمبر 2022ء 
ایم کیوایم کے سینئر رکن و سابق رکن اسمبلی نثارپہنوری کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف ایم کیوایم کینیڈا کیلگری چیپٹر کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کینیڈاکے آرگنائز ر مسعود حسن ،کیلگری چیپٹر کے انچارج سید صفدر عباس،ایم کیو ایم کے کارکنان ، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ، ایم کیوایم کے پرچم اور پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پر نثار پہنور کی گرفتاری اورلاپتہ کئے جانے کے خلاف مختلف کلمات درج تھے جن میں نثار پنہور کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کی شدید مذمت کی گئی تھی اورکہاگیاتھا کہ نثارپنہور کی گرفتاری پر حکومت سندھ کو شرم آنی چاہیے ،نثارپنہور کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی میں تاخیرنہ کی جائے، نثار کو رہا کیا جائے اور مہاجروں کے خلاف جنگی جرائم بندکئے جائیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر مسعود حسن نے نثار پہنور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نثارپہنور کی گرفتاری کوچھ دن ہوچکے ہیں اوراب تک انہیںکسی عدالت میں پیش نہیں کیاگیا ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نثار پہنور کی پٹیشن کوڈیڑھ ماہ تک کیلئے ملتوی کیاجانا افسوسناک ہے۔ انہوں نے دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں نثار احمد پنہور کو بازیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔مسعود حسن نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ نثار احمد پنہور کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ایم کیوایم کیلگری چیپٹرکے انچارج سید صفدر عباس نے بھی نثارپہنور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کامطالبہ کیا۔ 







1/4/2025 11:07:35 PM