Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی سراسرظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی سراسرظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 8/30/2022


 ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کی گرفتاری اورجبری گمشدگی سراسرظلم ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 نثارپہنور کی گرفتاری حکومت سندھ کی ایماء پر کی گئی  
 سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ نوٹس لے، نثارپہنو ر کو فی الفوررہا کیاجائے 

نثارپنہور کاجرم یہ ہے کہ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی
انسانی حقوق کی دیگرتنظیمیں اوربین الاقوامی ادارے نثارپہنور کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف آواز بلندکریں۔ رابطہ کمیٹی
 ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی کی مشترکہ ہنگامی وڈیوبریفنگ

لندن…30  اگست 2022ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اورتمام اراکین رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سابق رکن اسمبلی اور سینئر کارکن نثارپہنور کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے تمام ارباب اختیار اورسپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ نثارپہنورکی غیرقانونی گرفتاری اور جبری گمشدگی کانوٹس لیاجائے اورانہیں فی الفوررہا کرایا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ پیر کی شب نثارپہنورکی گرفتاری کے فوری بعد انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایک مشترکہ ہنگامی وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وڈیوبریفنگ سے برطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ ،کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اور آسٹریلیا میں موجود رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے گفتگو کی اورنثارپنہور کی گرفتاری کی شدیدمذمت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے نثارپہنور کی گرفتاری کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ پیر کی شب پیراملٹری رینجرز نے اسکیم 33کے علاقے سعدی ٹاؤن بلاک ون میں قائم نثار پہنور کے گھرپر چھاپہ مارا گھرکادروازہ بند ہونے پر رینجرز اہلکا ر سیڑھیاںلگاکر گھر میں داخل ہوئے ۔ رینجرز اہلکاروں نے نثارپنہورکے اہل خانہ کو ہراساں کیااورگھر سے نثارپہنورکواپنی حراست میںلے گئے۔ رینجرز اہلکاروں کے پاس چھاپے یاگرفتاری کاکوئی سرچ وارنٹ بھی نہیں تھا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نثارپہنور نے کسی قسم کے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی تھی ، وہ ایک قانون پسنداورامن پسند شہری ہیں۔ نثارپنہور کاجرم یہ ہے کہ انہوںنے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی تقریرپر عائد پابندی کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ہفتہ 27  اگست کوآئینی پٹیشن دائر کی تھی ،منگل 30  اگست کو اس پٹیشن کی سماعت ہونی تھی لیکن ایک رات قبل نثار پہنور کو گھرسے گرفتار کرلیاگیا اورنامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ گرفتاری سراسرظلم ہے۔ نثارپہنور کی یہ تیسر ی گرفتاری ہے ۔ انہیں پہلی مرتبہ 21 جنوری 2020ء کو سندھ کے بزرگ قوم پرست رہنما سائیں جی ایم سید کی سالگرہ میں شرکت کرنے پر رینجرزنے کراچی میں ان کے گھر سے گرفتارکیاتھا۔ ان کی رہائی9ماہ بعد ستمبر 2020ء میں ہوئی ۔ انہیں دوسری مرتبہ 14 اگست 2022ء کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پرکراچی پریس کلب پر ایک پرامن مظاہرہ کرنے پر پولیس نے گرفتارکرلیاتھا۔ان کی رہائی اگلے روز یعنی 15اگست 2022ء کوہوئی ۔ گزشتہ روز ان کی تیسری گرفتاری عمل میں آئی۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تاحال نثارپنہور کو نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیاگیاہے اورنہ ہی کسی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیاگیاہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ نثارپہنور کی گرفتاری پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کی ایماء پر رینجرز نے کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کافوری نوٹس لیں کیونکہ حکومت سندھ کی ایماء پرکی جانے والی اس کارروائی سے پیراملٹری رینجرزاورفوج بدنام ہورہی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ نثار پہنور کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف سوموٹو لیں اور انہیں بازیاب کرائیں۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، ہیومن رائٹس واچ ، انسانی حقوق کی دیگرتنظیموں اوربین الاقوامی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ نثارپہنور کی غیرقانونی گرفتاری اورجبری گمشدگی کے خلاف آواز بلندکریں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نثارپنہور کے اہل خانہ کویقین دلاتے ہیںکہ جب تک نثار پہنور کو رہا نہیں کیا جاتا ہم چین سے نہیں بیٹھیںگے۔ 



11/21/2024 4:04:31 AM