ایم کیوایم نے 22 اگست کوعزیزآباد مکاچوک پر دھرنا
دینے کا کوئی اعلان نہیں کیاہے۔رابطہ کمیٹی
اس حوالے سے سوشل میڈیاپر چلنے والی اس قسم کی خبروں
میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی
لندن … 21 اگست 2022ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ 22 اگست یوم عزم وفاکے حوالے سے ایم کیوایم نے کل مورخہ 22 اگست کوعزیزآباد مکاچوک پر دھرنادینے کا کوئی اعلان نہیںکیاہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیاپر چلنے والی اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان وعوام سے کہاہے کہ وہ سوشل میڈیاپر چلائی جانے والی کسی بھی ایسی خبرپریقین کرنے کے بجائے تنظیم کی جانب سے جاری کی جانے والی آفیشل خبروںاوراعلانات کے تحت ہی عمل کریں۔
٭٭٭٭٭