ایم کیوایم کے سینئرکارکن سید احمد امام مرحوم کو قائدتحریک جناب الطاف حسین
کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا
تدفین کے موقع پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے
اراکین رابطہ کمیٹی نے احمد امام مرحوم کی قبرپر گلدستہ رکھا ،فاتحہ خوانی کی
ایم کیوایم یوکے اورذیلی یونٹوں کی جانب سے بھی احمدامام مرحوم کی قبرپر
گلدستے رکھے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں
لندن۔۔۔5، جون2021ئ
ایم کیوایم کے سینئرکارکن اورایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن سید احمد امام مرحوم کوآج قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔لندن کے علاقے گرین فورڈ کے قبرستان میں تدفین کے موقع پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے اراکین رابطہ کمیٹی نے تحریک کے سینئرکارکن کی قبرپر گلدستہ رکھا۔ ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی اورذیلی یونٹوں کی جانب سے بھی احمدامام مرحوم کی قبرپر گلدستے رکھے گئے، پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں ،مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور احمدامام مرحوم کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
٭٭٭٭٭