آج وہ عناصر بھی مہاجروں کے ہمدردبننے کی کوشش کررہے ہیں جنہوں نے مہاجردشمن قوتوں کے ساتھ ملکر مہاجروں کواجتماعی نقصان پہنچایا۔الطاف حسین
کارکنان اورہمدردعوام ہردورمیں ایم کیوایم اورقوم کونقصان پہنچانے والے
عناصر کے پروپیگنڈوں میں ہرگزنہ آئیں
کارکنان نظریاتی پختگی کے لئے تحریکی لٹریچر کوایک بارنہیں بلکہ باربارپڑھیں
جس نظریاتی تحریک میں شامل افراد کواپنی تحریک کی تاریخ سے آگاہی اور
ضروری معلومات نہیں ہوںگی وہ ترقی اورکامیابی حاصل نہیں کرسکتی
قائدتحریک الطاف حسین کا ایم کیوایم اوورسیزکے کارکنوں سے خطاب
قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن سیداحمدامام مرحوم اور
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن عبدالعزیز انصاری کی خوشدامن کیلئے دعائے مغفرت کی
لندن … 9 جون 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ تحریک کے کارکنان اورہمدردعوام مہاجر دشمنوں اورہردورمیں ایم کیوایم کونقصان پہنچانے والے عناصر کے پروپیگنڈوں میں ہرگزنہ آئیںاور اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ایم کیوایم اوورسیزکے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ہرنظریاتی تحریک کااپنالٹریچرہوتاہے اوراس تحریک میں شامل کارکنوں کوچاہیے کہ وہ نظریاتی پختگی کے لئے تحریکی لٹریچر کوایک بارنہیں بلکہ باربارپڑھیں، اسے یاد کریں اوراپنی تحریک کی تاریخ اوراس کی جدوجہد سے بھی مکمل طورپر آگاہ ہوں کیونکہ جس نظریاتی تحریک میں شامل افراد کواپنی تحریک کے قیام کی تاریخ سے آگاہی اوراس کے بارے میں ضروری معلومات نہیں ہوںگی وہ ترقی اورکامیابی حاصل نہیں کرسکتی۔انہوں نے ایم کیوایم کے کارکنان سے کہا کہ وہ اپنی تحریک کی تاریخ اوراس کے لٹریچر کا باربارمطالعہ کریںتاکہ کوئی بھی پروپیگنڈہ ان کے ذہنو ں کو متاثر نہ کرسکے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کل وہ عناصر بھی مہاجروں کے ہمدردبننے کی کوشش
کررہے ہیں جنہوں نے مہاجردشمن قوتوں کے ساتھ ملکر ہمیشہ مہاجروں کواجتماعی طورپرنقصان پہنچایااور جومہاجروںپر ہونے والے مظالم پرخاموش رہے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن سیداحمدامام اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے رکن عبدالعزیز انصاری کی خوشدامن کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیااوران کے لئے دعائے مغفرت کی ۔
٭٭٭٭٭