ایم کیوایم امریکہ کی تنظیم نو ۔قائم مقام آرگنائزر مطلوب زیدی کو
ایم کیوایم امریکہ کاباقاعدہ سینٹرل آرگنائزرمقررکردیاگیا
عاطف شمیم اور یوسف سعید جوائنٹ آرگنائزر ہوں گے ، ایم کیوایم امریکہ کی
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی 15ارکان پر مشتمل ہوگی
رابطہ کمیٹی کااعلان۔ قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
لندن … 3 جون 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم امریکہ کی تنظیم نو کا اعلان کیاہے جس کے تحت سینئرکارکن اورقائم مقام آرگنائزر مطلوب زیدی کو ایم کیوایم امریکہ کاباقاعدہ سینٹرل آرگنائزرمقررکردیاگیاہے۔ ایم کیوایم امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی 15ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں عاطف شمیم اور یوسف سعیدجوائنٹ آرگنائزر ہوںگے جبکہ ریحان عبادت (ڈیٹرائٹ)، خورشیدالحق(نیویارک)، نظام الدین(ڈیٹرائٹ)، محفوظ حیدری (نیوجرسی)، سہیل یوسف زئی(شکاگو)، شکیل الدین (واشنگٹن۔ڈی سی )، عاکف راجپوت(لاس اینجلس ) ، محب بھائی ( اٹلانٹا)، عدنان قریشی( شکاگو)، احسن بھائی (لاس اینجلس) ، جواد قریشی ( سینٹ لوئیس ) اور شعیب بھائی ( فلوریڈا ) امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ہوںگے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے امریکہ کی تنظیم نو کے سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔
٭٭٭٭٭