آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 43واں یوم تاسیس جمعہ 11جون کو پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں منایاجائے گا
ایم کیوایم کے اوورسیزیونٹوں میں یوم تاسیس کے اجتماعات منعقد کئے جائیںگے
یوم تاسیس کامرکزی اجتماع ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کیاجائیگا
اجتماع سے تحریک کے بانی وقائدجناب الطاف حسین خطاب کریںگے
لندن … 9 جون 2021ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (APMSO) کا 43واں یوم تاسیس جمعہ 11جون کو پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں منایاجائے گا۔ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے تمام اوورسیزیونٹوں میں یوم تاسیس کے اجتماعات منعقد کئے جائیںگے۔تحریکی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیاجائے گااور بانی تحریک سے اپنے عہدوفا کی تجدید کی جائے گی۔ یوم تاسیس کامرکزی اجتماع جمعہ کوایم کیوایم برطانیہ کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں منعقد کیاجائے گا۔ اجتماع سے تحریک کے بانی وقائدجناب الطاف حسین خطاب کریںگے۔ان کایہ خطاب سوشل میڈیا کے ذریعے دنیابھرمیں براہ راست نشر کیا جائے گا۔لندن میں یوم تاسیس کایہ اجتماع برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 5بجے ہوگا ۔ APMSO کے 43ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم کے دیگر اوورسیزیونٹوں کی جانب سے بھی مختلف تقریبات منعقد کی جائیںگی۔ اوورسیز یونٹوں کی جانب سے تحریک کی جدوجہد سے نئی نسل کوآگاہی فراہم کرنے کے لئے مختلف پوسٹرز، پمفلٹس اورترانے بھی تیارکئے جارہے ہیں۔ پاکستان میں ریاستی جبر کے باعث تحریک کے کارکنا ن گھروںمیں یوم تاسیس کی تقریبات کاانعقاد کریںگے۔
٭٭٭٭٭