ایم کیو ایم کے پرعزم اورثابت قدم کارکنان تحریک کا سرمایہ ہیں، طارق جاوید
مستقل مزاجی اور تحریک سے نظریاتی وابستگی ہماری اصل طاقت ہے۔طارق جاوید
قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریک اپنی منزل کے قریب پہنچ گئی ہے، سہیل خانزادہ،آرگنائزرایم کیوایم برطانیہ
ایم کیو ایم ساؤتھ لندن کی تنظیم نوکے موقع پر کارکنان کے اجلاس سے خطاب
امتیاز انصاری ایم کیوایم ساؤتھ لندن کے انچارج، عقیل احمد اور عبدالعلیم جوائنٹ انچارج ، سلمان دانش فنانس سیکریٹری اور شکیل احمد سیکریٹری نشرو اشاعت مقرر
لندن۔۔۔27، جولائی2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے پرعزم اورثابت قدم کارکنان ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا اصل سرمایہ اور تحریک کی ریڑ ھ کی ہڈی ہیں ،کارکنان کی مستقل مزاجی اور تحریک سے مضبوط نظریاتی وابستگی ہماری اصل طاقت ہے جسے آج تک کوئی دشمن ختم نہیں کرسکا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم برطانیہ ساؤتھ لندن یونٹ کی تنظیم نو کے موقع پرذمہ داران وکارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںنے کہا کہ تما م کارکنان اسی نظریاتی وابستگی سے سرشار ہوکر قائد تحریک کے فکر و فلسفے کو نہ صرف آگے بڑھائیں بلکہ اس مشن و مقصد کی تکمیل کے لئے اپنی کوششوں کو ہمیشہ جاری رکھیں ۔اجلاس میں ایم کیو ایم برطانیہ کے آ رگنائزر سہیل خانزادہ نے تنظیم نو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج یہ واضح نظر آرہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں تحریک اپنی منزل کے قریب پہنچ چکی ہے لہٰذاتحریکی ذمہ داروں کا یہ فرض ہے کہ وہ موجودہ حالات پر گہری نگاہ رکھیں اورہرقسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے خود کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار رکھیں ۔اس موقع پرایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے فنانس سیکریٹری عبدالحفیظ ،اراکین ندیم شیخ اورسمیع احمد خان کے علاوہ معاون رابطہ کمیٹی وسیم علی بھی موجود تھے۔ایم کیوایم ساؤتھ لندن یونٹ کی تنظیم نو کے مطابق امتیاز انصاری کوایم کیوایم ساؤتھ لندن یونٹ کا انچارج، عقیل احمد اور عبدالعلیم جوائنٹ انچارج ، سلمان دانش کو فنانس سیکریٹری اور شکیل احمد کو سیکریٹری نشرو اشاعت کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
٭٭٭٭٭