Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم حالیہ بوگس مردم شماری اوراسکے نتائج کومسترد کرتی ہے ۔ طارق جاوید کنوینر ایم کیوایم


 ایم کیوایم حالیہ بوگس مردم شماری اوراسکے نتائج کومسترد کرتی ہے ۔ طارق جاوید کنوینر ایم کیوایم
 Posted on: 4/12/2021

 ایم کیوایم حالیہ بوگس مردم شماری اوراسکے نتائج کومسترد کرتی ہے ۔ طارق جاوید کنوینر ایم کیوایم
کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے زیادہ ہے لیکن مردم شماری میںکراچی کی آبادی کوایک کروڑ 49لاکھ دکھایا گیا 
 جعلی اوربوگس مردم شماری کراچی اورشہری علاقوں کے حق نمائندگی پر بہت بڑاڈاکہ ہے ۔طارق جاوید
  یہ فیصلہ ماضی کی متعصب اسٹیبلشمنٹ اورسندھ کے شہری علاقوں کی دشمن حکومتوںکے فیصلوںکاتسلسل ہے
جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کومنظور کرکے نئی مردم شماری کااعلان بھی ایک دھوکہ اورفراڈ ہے 
جب حکومت یہ تسلیم کرتی ہے کہ مردم شماری کے نتائج پرسوالات ہیں تواس کی منظوری کیوں دی گئی ؟
نئی مردم شماری کا اعلان ایک لولی پاپ ہے تاکہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام جعلی اور
 بوگس مردم شماری کے نتائج کوتسلیم کرلیں۔ طارق جاوید 
 جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کوکالعدم قرار دے کراقوام متحدہ کی نگرانی میں نئی مردم شماری کرائی جائے 
 کراچی اورسندھ کے عوام کی آبادی کاصحیح شمار کرکے ان کااصل حق نمائندگی دیا جائے ۔ طارق جاوید 
 کراچی، حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص اورسندھ کے تمام شہری علاقوں کے عوام اپنے حق پر مارے
 جانے والے اس ڈاکے کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہ کریں اور اسکے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں

لندن  …  12  اپریل 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر طارق جاوید نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ مردم شماری کے نتائج کی منظوری دینے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس متازعہ مردم شماری اوراس کے نتائج کویکسرمسترد کردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں طارق جاوید نے کہاکہ جس طرح ماضی میں جتنی بھی مردم شماری کی گئیں ان سب میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سندھ کے شہری علاقوں خصوصاً کراچی کی آبادی کوآدھا کرکے دکھایاجاتارہاہے اورکراچی اورسندھ کے شہری علاقوںکوان کے حق نمائندگی اور تمام بنیادی وسائل سے محروم رکھاگیا۔اس کی بنیاد ذوالفقارعلی بھٹو کے دورحکومت میںرکھی گئی جب کراچی کی آبادی کو60 لاکھ سے آدھاکرکے 30 لاکھ کردیاگیاتھا۔ اس کے بعد سے ہونے والی ہرمردم شماری میں اسی غیرمنصفانہ نتائج کی بنیاد پرکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کوجان بوجھ کرکم کیاجاتارہا۔کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کہیں زیادہ ہے لیکن حالیہ مردم شماری میںکراچی کی آبادی کوایک کروڑ 49لاکھ دکھایاگیاہے جوسراسر زیادتی ہی نہیں بلکہ کراچی اورشہری علاقوں کے حق نمائندگی پر بہت بڑاڈاکہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے آج اس متنازعہ مردم شماری کے نتائج کی منظوری دے کرکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے حق پر مارے جانے والے اس ڈاکے کی منظوری دی ہے جسے ایم کیو ایم دوٹوک انداز میں مسترد کرتی ہے ۔ طارق جاوید نے کہاکہ وفاقی وزیراسدعمرنے آج اپنی پریس کانفرنس میں جہاں اس متنازعہ مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے حکومتی فیصلے کااعلان کیاوہیں اس بات کوتسلیم کرتے ہوئے کہ اس مردم شماری کے نتائج پر سوالات ہیں ، نئی مردم شماری کرانے کے حکومتی فیصلے کابھی اعلان کیاہے۔ طارق جاوید نے کہاکہ متنازعہ مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے ساتھ نئی مردم شماری کرانے کااعلان ایک دھوکہ اورفراڈ ہے کیونکہ جب حکومت خوداس بات کوتسلیم کرتی ہے کہ اس مردم شماری کے نتائج پرسوالات اٹھے ہوئے ہیں تواس کی منظوری کیوں دی گئی ہے؟ اگرحکومت واقعتا نئی مردم شماری کرانے میں سنجیدہ ہوتی تومتنازعہ نتائج کومنظورکرنے کے بجائے اسے مسترد کرتی اورنئی مردم شماری کرانے کااعلان کرتی لیکن جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کی منظور ی کے ساتھ نئی مردم شماری کااعلان دراصل عوام کے ساتھ ایک دھوکہ اورفراڈ ہے ، یہ اعلان ایک لولی پاپ ہے تاکہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام جعلی اور بوگس مردم شماری کے نتائج کو تسلیم کرلیں۔ طارق جاوید نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت کایہ فیصلہ ماضی میں بھی متعصب اسٹیبلشمنٹ اورکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی دشمن حکومتوںکے فیصلوںکاتسلسل ہے اورہم اس کھلی دھاندلی ،ناانصافی اور زیادتی کوکسی بھی قیمت پر تسلیم نہیںکریںگے۔ طارق جاوید نے مطالبہ کیاکہ جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کوکالعدم قرار دے کراقوام متحدہ کے اداروں کی نگرانی میں نئی مردم شماری کرائی جائے اورکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی آبادی کاصحیح شمار کرکے ان کا اصل حق نمائندگی دیا جائے ۔ طارق جاوید نے کراچی، حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص اورسندھ کے تمام شہری علاقوں کے عوام سے کہاکہ وہ اپنے حق پر مارے جانے والے اس ڈاکے کوکسی بھی صورت میں تسلیم نہ کریں اورہرسطح پر اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ 

٭٭٭٭٭


1/6/2025 6:15:01 PM