ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رمضان المبارک کی آمدپر عوام کودلی مبارکباد
رمضان المبارک سب سے مقدس اورمحترم مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے
بندوں پرخصوصی طورپر اپنی رحمتیںاوربرکتیںنازل کرتاہے۔الطاف حسین
عوام اس ماہِ مبارک میں خشوع وخضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔ الطاف حسین
عوام رمضان المبارک میں عبادتوںاورفرائض کی ادائیگی کے دوران کوروناوائرس
سے بچنے کیلئے سخت احتیاط بھی جاری رکھیں۔الطاف حسین
گھرسے باہر جاتے وقت ماسک ضرورپہنیں ،سماجی فاصلے کا سخت خیال رکھیں۔الطا ف حسین
لندن … 14 اپریل 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رمضان المبارک کی آمدپردنیابھر کے مسلمانوں کومبارکبادپیش کی ہے ۔رمضان المبارک کی آمدپر اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ رمضان المبارک سب سے مقدس اور محترم مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پرخصوصی طورپر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل کرتا ہے۔انہوںنے عوام سے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کومغفرت، رحمت اورنجات کے عشروں میں تقسیم کیاہے لہٰذاعوام اس ماہِ مبارک میں خشوع وخضوع کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ چونکہ کورونا وائرس بھی تیزی سے پھیل رہاہے لہٰذا عوام رمضان المبارک میںاپنی عبادتوں اور فرائض کی ادائیگی کے دوران کوروناوائرس سے بچنے کے لئے سخت احتیاط بھی جاری رکھیں، نماز کی ادائیگی کیلئے مساجد جانے ،خریداری کیلئے بازارجانے یاکسی بھی ضرورت کے تحت گھرسے باہر جاتے وقت ماسک ضرورپہنیں ،سماجی فاصلے کا سخت خیال رکھیں اورغریب ومستحقین کی حتی المقدورمددکریں۔
٭٭٭٭٭