ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اہم اورطویل اجلاس
اجلاس میں تنظیمی، سیاسی اوردیگراہم امورپرتفصیلی غوروخوص ، عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اورمجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے
کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میںمہاجرعوام کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہاہے
مہاجروں کے ساتھ ساتھ سندھیوں، بلوچوںاور پشتونوںکوبھی گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہاہے
گوجرنالے اوردیگرعلاقوں میں مہاجروںکے لیزمکانات کومسمار کرناسراسر ظلم ہے
جعلی اوربوگس مردم شماری کی منظوری کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے حق پر کھلا ڈاکہ ہے
مظلوم قوموں پر کرپٹ فوجی جرنیلوں کے ظلم وجبر کا سلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا
قائدتحریک جناب الطاف حسین کا رابطہ کمیٹی کے اہم اورطویل اجلاس سے خطاب
کراچی اورسندھ کے دیگر شہروں میں تنظیمی کام کو تیز کیاجائے ، اوورسیز یونٹوں کی تنظیم نو
کا عمل تیز کیاجائے ،ایک ایک وفاپرست کارکن سے رابطہ کرکے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے
مشاورت کی جائے۔ قائدتحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
لندن … 15 اپریل 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی زیرصدارت آج ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کاایک اہم اورطویل اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی ۔اجلاس سات گھنٹے تک جاری رہا جس میں تنظیمی، سیاسی اوردیگراہم امورپرتفصیلی غوروخوص کیاگیا۔اجلاس میں عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے ہوئے حالات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیاگیااور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف کئی برسوں سے مسلسل بدترین ریاستی آپریشن جاری ہے جس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کردیاگیااورہزاروںکارکنوںکوجبری طور پرلاپتہ کردیاگیا، 22 اگست 2016ء کے بعد سے ایم کیوایم کے خلاف یہ ریاستی آپریشن تیزترکردیاگیا جبکہ ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینراورسینئراستاد پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور مزید کئی بے گناہ کارکنوںکوگرفتار کرکے قتل کردیا گیا،ہزاروںلاپتہ کارکنان کئی بر سوں سے تاحال لاپتہ ہیںاوران کے اہل خانہ کی جانب سے عدالتوںمیں پٹیشن دائر کرنے کے باوجود تاحال انہیں بازیاب نہیں کیاجاسکاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوںسے ایم کیوایم کے مرکزی دفترنائن زیرواوراس سے ملحقہ تمام تنظیمی شعبہ جات کے دفاتر بشمول خورشیدبیگم میموریل پبلک سیکریٹریٹ اورایم پی اے ہاسٹل تک کو سیل کردیاگیا ہے، جناح گراؤنڈ میں قائم یادگارشہدا کو توڑ کراس کی بے حرمتی گئی اوروہاںشہداء کے لواحقین اور ہمدردوں کو حاظری دینے اورفاتحہ خوانی کرنے تک کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ علاقوںمیں بھی قائم ایم کیو ایم کے دفاترسیل ہیں اور ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیرقانونی پابندی عائدہے، کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں اور ہمدرد مہاجرعوام کو ریاستی جبر کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ جناب الطاف حسین نے مزیدکہاکہ مہاجروں کے ساتھ ساتھ سندھیوں، بلوچوںاورفاٹاکے علاقوںمیں پشتونوںکوبھی گرفتارکرکے لاپتہ کیا جارہاہے۔ پورے ملک میں لاپتہ افرادکے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے پرامن احتجاج کررہے ہیں لیکن ریاستی ادارے ان کی فریادوںپر کان دھرنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف یہ ظلم جاری ہے دوسری طرف کراچی میں گوجرنالے اوردیگرعلاقوں میں مہاجروںکے قانونی اورلیزمکانات کوتجاوزات قرار دے کرمسمارکیاجارہاہے ۔
جناب الطاف حسین نے سندھ کے جزائراور بلوچستان میںگوادراوردیگرعلاقوںکوچائنا کے حوالے کرنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اوربلوچستان کے عوام کوان کے اپنے ہی وطن میں اپنے ہی علاقوںسے بیدخل کرناسراسرظلم ہے۔ جناب الطا ف حسین نے وفاقی حکومت کی جانب سے2017ء کی جعلی اوربوگس مردم شماری کے نتائج کومنظورکرنے کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کی جانے والی مردم شماری کی
طرح اس مردم شماری میں بھی کراچی کی آبادی کوساڑ ھے تین کروڑسے کم کرکے ایک کروڑ 49لاکھ کردیا گیا ہے اورموجودہ حکومت نے اس کی منظوری دے کرکراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کے حق پر کھلا ڈاکہ ڈالاہے جسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیںکیاجاسکتا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ مہاجروں سمیت ملک بھر کی مظلوم قوموں پر کرپٹ فوجی جرنیلوں کے ظلم وجبر اور ناانصافیوں کا سلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا لہٰذا پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم وفاپرست ذمہ داران وکارکنان میدان عمل میں اپنا کردار اداکرنے کیلئے ذہنی وجسمانی طورپر تیار رہیں۔
جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر،نواب شاہ، سانگھڑ، ٹنڈوالہیار،کوٹ غلام محمد اورسندھ کے دیگر شہروں میں تنظیمی کام کو تیز سے تیز کیاجائے ، اسی طرح اوورسیز یونٹوں کی تنظیم نو کا عمل بھی تیز کیاجائے ، ایک ایک وفاپرست کارکن سے رابطہ کیاجائے اوران سے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے مشورہ لیا جائے ۔ اجلاس میں طے کیاگیا کہ جو وفاپرست ذمہ داران وکارکنان میدان عمل میں اپنا کردارادا کرنے اور مستقبل کے لائحہ عمل کے سلسلے میں رائے مشورہ دینا چاہیں وہ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے واٹس ایپ نمبر 0044-7908510556 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭