ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین '' جسٹس سسٹم '' کے موضوع
پر اپنادوسرا فکرانگیزخطاب جمعہ 23 اپریل کو کریں گے
خطاب کامرکزی موضوع جسٹس سسٹم ہوگا ، اس میں ذیلی موضوعات بھی شامل ہوںگے
جناب الطاف حسین نے '' جسٹس سسٹم '' کے موضوع پر آ ج پہلافکرانگیزخطاب کیاتھا
جناب الطاف حسین کایہ خطاب جمعہ کولندن وقت کے مطابق شام ساڑھے 6:30بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات ساڑھے 10:30بجے ہوگا
لندن … 21 اپریل 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین '' جسٹس سسٹم '' کے موضوع کے سلسلے کا دوسرا فکرانگیزلیکچر جمعہ 23 اپریل کو دیں گے۔ان کے خطاب کامرکزی موضوع '' جسٹس سسٹم '' ہوگا تاہم اس میں ذیلی موضوعات بھی شامل ہوںگے۔جناب الطاف حسین نے '' جسٹس سسٹم '' کے موضوع پر آج بروز بدھ پہلافکرانگیزخطاب کیا تھاجس میںانہوں نے ملک میں اس وقت جاری نظام خصوصاً عدالتی نظام پرتفصیلی روشنی ڈالی تھی۔ جناب الطاف حسین اس سلسلے کادوسراخطاب جمعہ 23 اپریل کو کریںگے۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب جمعہ کولندن وقت کے مطابق شام ساڑھے 6:30بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات ساڑھے 10:30بجے ہوگا۔ ان کایہ خطاب سوشل میڈیاپر براہ راست نشر کیاجائے گا۔ خطاب کالنک کل جاری کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭