Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جس ملک میں انصاف نہیں ہوگاوہاں غیرمنصفانہ نظام مگرمچھ کی طرح ملک کوکھاجائے گا۔الطاف حسین


جس ملک میں انصاف نہیں ہوگاوہاں غیرمنصفانہ نظام مگرمچھ کی طرح ملک کوکھاجائے گا۔الطاف حسین
 Posted on: 4/23/2021


جس ملک میں انصاف نہیں ہوگاوہاں غیرمنصفانہ نظام مگرمچھ کی طرح ملک کوکھاجائے گا۔الطاف حسین
 جس ملک میں فوج بگڑجائے وہ ملک بگڑجاتاہے اورمحافظوں کے ہاتھوں ہی تباہ وبرباد ہوجاتاہے
 فوج کے اپنے دائرے سے باہر نکلنے کانتیجہ ہے کہ نہ صرف فوج بلکہ کئی قومی ادارے تباہ ہوگئے
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کا '' جسٹس سسٹم '' کے موضوع پر دوسرے لیکچر میں اظہارخیال

 لندن  …  23   اپریل  2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جس ملک میں انصاف کا نظام نہیں ہوگااس ملک میں غیرمنصفانہ نظام مگرمچھ کی طرح ملک کوکھاجائے گا۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کو ''  جسٹس سسٹم '' کے موضوع پر اپنے دوسرے لیکچر میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں وڈیوز،تصاویراورپلے کارڈزکے ذریعے نظام شمسی ،ملکوں کے نظام اورادائروںکے دائرہ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوںنے کہاکہ کائنات میں ہرچیزاپنے سسٹم کے تحت کام کرتی ہے، نظام شمسی میںسورج اپنی جگہ پرساکت رہتاہے اور زمین جوایک سیارہ ہے،وہ سورج کے گرد دوطرح سے گھومتی ہے، ایک تووہ اپنے axis میں ایک زاویے سے لٹوکی طرح گھومتی ہے اور گھومنے کا یہ عمل چوبیس گھنٹے میں مکمل ہوتاہے۔ اسی عرصے میں دن اوررات بنتے ہیں، جبکہ دوسری طرح زمین اپنے مدار یامحور (orbit) میں سورج کے گرد چکرلگاتی ہے ، مدارمیں گردش کرنے کے عرصہ میں ہی مختلف موسم تشکیل پاتے ہیں۔ زمین کی طرح مریخ، پلوٹو، وینس اور دیگر سیارے بھی اپنے اپنے مدار(Orbit) میں اپنی اپنی رفتارسے سورج کے گردگردش کرتے ہیں۔پرانے زمانے میں جب آسمان پر کوئی تاراٹوٹتانظرآتاتو اکثرلوگوںکایہ خیال ہوتاتھا کہ شیطان کوکوڑاماراگیاہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب خلا میںگردش کرنے والا کوئی سیارہ یا سیارچہ اپنے محور سے باہر نکلتاہے تووہ دوسرے سیارچے سے ٹکراجاتاہے اورتباہ ہوجاتاہے۔ انہوںنے کہاکہ نظام شمسی میں موجود ان سیاروں کااپنے مدارمیں گردش کرنے کانظام ہمیں بہت سی حقیقتوںسے آشناکراتاہے۔ نیوٹن نے بھی ایک روز جب درخت سے سیب کو نیچے گرتے ہوئے دیکھاتواس نے سوچاکہ سیب ٹوٹ کر نیچے گرا ہے اس کامطلب ہے کہ زمین میں کشش ہوتی ہے ، اس سوچ وفکرسے نیوٹن نے کشش ثقل کے سائنسی نظریہ کوجنم دیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح سورج کے گردسیارے اپنے اپنے مدار میں گردش کرتے ہیں اسی طرح کسی بھی ملک کوچلانے کیلئے بھی ایک نظام ہوتاہے اوراس ملک کے اداروں کے کام کرنے کابھی اپنااپنادائرہ ہوتاہے ، جس طرح سیارے اگراپنے دائروںسے باہرنکل جائیںتو دوسرے سیاروںسے ٹکراکرتباہ ہوجاتے ہیں اسی کی روشنی میں اگرہم ملک کوسورج تصور کرلیںتوملک کے ادارے اس کے سیارے ہوتے ہیں،جب تک وہ ملک کے آئین اورقانون کی متعین کردہ حدود اور دائرے میں کام کرتے ہیں وہ صحیح رہتے ہیں لیکن اگروہ اپنی حدود اوردائرے سے باہر سے نکل جائیںتووہ نہ صرف خود کو بلکہ ملک کوتباہ کردیتے ہیں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کی 74سالہ تاریخ میں ملک کے تمام اداروں نے اپنے دائرے سے باہرنکل کرکام کیاہے۔ سب سے زیادہ فوج نے اپنے آئینی دائرے سے باہرنکل کرکام کیا ، اپنی حدود سے تجاوز کرکے ملک کونقصان پہنچایا، ملک کے انتظامی معاملات میں مداخلت کی ،بار بار آئین کوتوڑکرمارشل لاء لگایا،ملک میں نہ صرف اپنی حکومتیں قائم کیں بلکہ ملک کے عدالتی نظام کوبالائے طاق رکھ کر فوجی عدالتیں قائم کیں ۔انہوںنے کہاکہ فوج کے اپنے دائرے سے باہر نکلنے کانتیجہ یہ ہے کہ صرف فوج ہی نہیں بلکہ ملک کے کئی قومی ادارے تباہ وبرباد ہوگئے ، جیسے پی آئی اے، اسٹیل ملزاوردیگرادارے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج کابنیادی فریضہ ملک کی سرحدوں کاتحفظ کرناہے لیکن بدقسمتی سے فوج نہ صرف ملک کے انتظامی امورمیں مداخلت کررہی ہے بلکہ اب تو وہ ہرطرح کاکاروبار کررہی ہے ۔ فوج زمینوں کی خریدو فروخت، ریتی بجری، سیمنٹ، گوشت ، کوکاکولا، سیرئیل اورطرح طرح کی چیزیں بناکربیچ رہی ہے ۔منشیات کی اسمگلنگ کررہی ہے، شادی ہالز اورپانی چوری کرکے واٹر ہائیڈرینٹ چلارہی ہے، کنسٹرکشن اورمختلف قسم کے کاروبارکررہی ہے۔ کیاکسی بھی ملک کی فوج کایہ کام ہوتاہے؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ فوج 74برسوںسے کشمیر کے نام پر دفاعی بجٹ حاصل کررہی ہے لیکن انڈیاکے وزیراعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370کوختم کرکے انڈیاکے زیرانتظام کشمیرکواپناحصہ بنالیا لیکن پاکستان کی فوج اس کاجواب دینے کے بجائے کاروبار میں مصروف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دوروز قبل امریکہ کی عدالت نے سیاہ فام شہری جورج فلوئیڈ کوقتل کرنے والے پولیس اہلکار کو سخت سزاسنائی ، ججوں نے یہ نہیںسوچاکہ حکومت یاپینٹاگون کیاکہے گا، اسلئے کہ امریکہ کی عدالتیں آزاد ہیں جبکہ پاکستان کی عدالتیں فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس ملک میں انصاف کانظام نہیں ہوگا،وہاں غیرمنصفانہ نظام مگرمچھ کی طرح ملک کوکھا جائے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میںجوصحافی، دانشوریاسیاسی کارکن، فوج رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے آئینی حدود سے تجاوز اورغیرآئینی اقدامات کے خلاف آوازاٹھاتے ہیں اسے اٹھالیاجاتاہے ، اگروہ پنجابی ہوتواسے چندروز حراست میں مارپیٹ کرنے کے بعد چھوڑدیاجاتاہے لیکن اگروہ بدقسمتی سے مہاجر، بلوچ ، سندھی یاپشتون ہوتواس کی مسخ شدہ لاش ملتی ہے یاوہ برسوں تک غائب رہتاہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس حقیقت سے سب واقف ہیں کہ پاکستان میں طالبان اور مختلف جہادی تنطیمیں فوج نے بنائیں جنہوں نے ملک میں خودکش حملے،بم دھماکے، قتل وغارتگری اور دہشت گردی کی وارداتیں کیں، انہوں نے بزرگان دین کے مزارات تک کونشانہ بنایا۔ فوج ایسی کالعدم تنظیموںسے تومذاکرات کرتی ہے لیکن سچائی کے لئے آوازاٹھانے پر میرے گھرپرتالا لگادیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس ملک میں فوج اپنے راستے سے ہٹ جائے اوربگڑجائے وہ ملک بگڑجاتاہے اورمحافظوں کے ہاتھوں ہی تباہ وبرباد ہوجاتاہے۔ 

٭٭٭٭٭


1/6/2025 6:40:30 PM