ساؤتھ افریقہ کے یوم آزادی پر وہاںکے صدر، منتخب حکومت، حکمراں افریقن نیشنل کانگریس کے تمام رہنماؤں، عوام اورساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام کارکنوں کو
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن … 28 اپریل 2021ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ساؤتھ افریقہ کے یوم آزادی پر وہاںکے صدر، منتخب حکومت، حکمراں افریقن نیشنل کانگریس کے تمام رہنماؤں، ساؤتھ افریقہ کے عوام اورساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام کارکنوں کودلی مبارکبادپیش کی ہے ۔ گزشتہ روز کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ'' فریڈم '' ایک ایسا لفظ ہے کہ اگروہ ذہن کے خانوں اورگوشوں میں بیٹھ جائے توانسان فریڈم کیلئے مصلحتوںکودور رکھ کراپنی جان تک دینے کو تیار ہوجاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ساؤتھ افریقہ کوترقی وخوشحالی دے اوروہاںکے عوام کوآرام ملے۔
٭٭٭٭٭