ہولی رنگوں ، خوشبوؤں، پیار اورمحبت کا تہوار ہے، قائد تحریک الطاف حسین
ایم کیوایم ، مذہبی رواداری، بھائی چارے اوراحترام انسانیت پر یقین رکھتی ہے
قائد تحریک الطاف حسین کی دنیا بھرمیں مقیم ہندوبرادری کو ہولی کی مبارکباد
لندن۔۔۔28، مارچ2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، مذہبی رواداری، بھائی چارے اوراحترام انسانیت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے جو نہ صرف تمام مذاہب وعقائد کا احترام کرتی ہے بلکہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ یکساں سلوک کی بھی حامی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہولی رنگوں ، خوشبوؤں، پیار اورمحبت کا تہوار ہے اوراس خوشی کے موقع پر میں اپنی اور متحدہ قومی موومنٹ کے تمام کارکنان وہمدردوں کی جانب سے دنیا بھرمیں مقیم ہندوبرادری کو دل کی گہرائی سے رنگوں کے تہوار ہولی کی دلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔
٭٭٭٭٭