ایم کیوایم ٹورانٹوویسٹ کے چیپٹرانچارج کاشف زیدی کو کینیڈاکی
سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کرلیا گیا
فیصلے کااعلان ایم کیوایم کے کنوینر طارق جاوید نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا
کینیڈا کے ذمہ داران وکارکنان تحریک کے کام کوبہتربنانے کیلئے جس مستعدی سے کام
کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔طارق جاوید
منزل کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں جدوجہدجاری رکھیں گے۔ایم کیوایم کینیڈا
لندن … 28 مارچ 2021ئ
ایم کیوایم کینیڈاکے سینئرکارکن اورٹورانٹوویسٹ کے چیپٹرانچارج کاشف زیدی کو ایم کیوایم کینیڈاکی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کرلیا گیاہے ۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔ فیصلے کااعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے کینیڈاکی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن شاہد مصطفےٰ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر کینیڈاکے سینٹرل آرگنائزر مسعود حسن نے تنظیمی کارکردگی کی تفصیلات پر روشنی ڈالی ۔ کنوینر طارق جاوید نے اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے ایم کیوایم کینیڈاکی تنظیمی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاکہ کینیڈا کے ذمہ داران وکارکنان تحریک کے کام کو بہتربنانے کیلئے جس مستعدی سے کام کررہے ہیںوہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان پر ذور دیا کہ وہ اسی طرح آپس میں باہمی صلاح مشورے اورمل جل کرتنظیمی کام کو مزیدبہتر سے بہتر بنائیں ۔ انہوںنے کاشف زیدی کوسینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میںشمولیت پر مبارکبادپیش کی۔ اس موقع پر کینیڈاکے ذمہ داران نے اپنے اس عزم کااعادہ کیاکہ وہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجودمنزل کے حصول کیلئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریکی جدوجہدجاری رکھیں گے۔ تمام ذمہ داران نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی مکمل صحتیابی اور درازی عمر کی دعاکی ۔
٭٭٭٭٭