تمام ترریاستی مظالم اورسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکا۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
ملک کوتباہ وبرباد کرنے والے متعصب عناصر قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہریلے پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں
امجدشعیب اوران جیسے لوگ قائدتحریک الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریہ سے خوفزدہ ہیں
جنرل امجدشعیب ایم کیوایم پر دہشت گردی کاالزام لگاتا ہے جبکہ یہ خود طالبان اوردہشت گرد جہادی تنظیموںکاسب سے بڑاحامی اوران کاترجمان ہے ۔
کیاFATF کی جانب سے پاکستان پرعائد پابندیوںکی ذمہ دار ایم کیوایم ہے یاوہ عناصر ہیں جنہوں نے عمران خان کے بقول القاعدہ، طالبان اوردیگرجہادی تنظیموںکوبنایا ؟
ایف آئی اے کی جانب سے پہلے سے سیل خورشیدبیگم پبلک سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کے احکامات اور بیہود ہ الزامات قابل مذمت ہیں
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی قاسم علی رضا اورمصطفےٰ عزیزآباد ی کاایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ سے خطاب
لندن … 21 مارچ 2021ئ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ تمام ترریاستی مظالم اورسازشوں کے باوجود ایم کیوایم کوختم نہیں کیاجاسکاہے لیکن ملک کوتباہ وبرباد کرنے والے متعصب عناصر اب بھی ریاست کی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہریلے پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں کیونکہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کے حق پرستانہ نظریہ سے خوفزدہ ہیں۔ ان خیالات کااظہاررابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اوررابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا اورمصطفےٰ عزیزآباد ی نے آج بروز اتوار ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میںایک وڈیوبریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ امجدشعیب کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین پرلگائے جانے والے من گھڑت الزامات اورزہریلے خیالات کی شدیدمذمت کی اور اس کادلائل اورشواہد کے ساتھ بھرپور جواب دیا ۔کنوینر طارق جاوید نے کہاکہ ایم کیوایم نے اس مرتبہ 37ویں یوم تاسیس کے موقع پر عزیزآبادمیں مکاچوک پر جمع ہونے یوم عزم منانے کااعلان کیاتھا۔اسٹیبلشمنٹ سمجھتی تھی کہ ایم کیوایم ختم ہوچکی ہے اورقائدتحریک الطاف حسین کوکارکنان وعوام کی حمایت حاصل نہیں رہی ہے، لیکن جب اس اعلان کے بعد کارکنان وعوام نے بھرپوراندازمیں تیاریاں شروع کردیں اورعوام میں زبردست جوش وجذبہ پیدا ہوگیا ، یہ دیکھ کراسٹیبلشمنٹ بوکھلاگئی اورانہوں نے یوم تاسیس کے اس پروگرام کوناکام بنانے کیلئے اپنے ریاستی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے،شہریوںکوہراساں کیاگیا،مکاچوک اورعزیزآباد کے محاصرے کرلئے اور گاڑیاں کھڑی کرکے علاقے کوسیل کردیاگیا، حتیٰ کہ بیکری والوںتک کودھمکیاں دی گئیںکہ وہ لوگوں کو کیک نہ دیںاورکیک کاآرڈردینے والوں کے نام پتہ دیں۔ان ہتھکنڈوں کے باوجود بھی عوام نے گھروں میں یوم تاسیس منایا، خود کیک بنائے اورقائدتحریک الطاف حسین سے وفادار ی کے عزم کااظہارکیا۔ یہ ساری صورتحال دیکھ کر اسٹیبلشمنٹ اوراس کے ہرکارے بری طرح بوکھلاگئے اورانہوںنے ایک بارپھر قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے شروع کردیے۔ جنرل امجدشعیب کی جانب سے جاری کیاجانے والامتعصبانہ خیالات پر مبنی وڈیولاگ بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جنرل امجدشعیب نے قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں جوگفتگوکی ہے اس میں کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ ان کی بوکھلاہٹ، پاگل پن اورخبط الحواسی کا عملی ثبوت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جنرل امجد شعیب اگرواقعتا مخلص ہے تووہ دوسروںپر الزام تراشی کے بجائے اپنے تمام اثاثوںسے قوم کوآگاہ کرے۔انہوں نے مزیدکہا کہ دوسروںپرغداری کے الزامات لگانا جنرل امجد شعیب کاوطیرہ ہے، ہروہ شخص جوحق اورسچائی کی بات کرتاہے یہ اس کوغدارقراردیدیتاہے۔ اس نے صرف قائدتحریک الطاف حسین ہی کونہیں بلکہ ملک کے ممتاز ماہرطبیعات ڈاکٹرپرویزہودبائی پر بھی غداری کاالزام لگادیا تھا جبکہ جنرل امجدشعیب فوج کے ان افسران میں شامل ہے جو1971ء میں پاکستان کے دولخت ہونے کے ذمہ داروں میںسے تھے۔اس موقع پرایک ٹی وی ٹاک شو میںاحسان اللہ احسان اوردیگرطالبان دہشت گردوں کی حمایت میں جنرل امجدشعیب کی گفتگو کاکلپ بھی وڈیوبریفنگ میں دکھایاگیا۔اس حوالے سے رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید نے کہاکہ جنرل امجدشعیب ایم کیوایم پر دہشت گردی کاالزام لگاتا ہے جبکہ یہ خود پاکستان میں دہشت گردی کابازار گرم کرنے والے طالبان اوردہشت گرد جہادی تنظیموںکاسب سے بڑاحامی اوران کا ترجمان ہے ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفےٰ عزیزآبادی نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے جنرل امجدشعیب کے الزامات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم، قائدتحریک الطاف حسین اورمہاجروںکے خلاف نفرت وتعصب جنرل امجدشعیب اوران کے قبیلے کے لوگوں کی گھٹی میں شامل ہے۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جنرل امجد شعیب نے ایک ٹاک شو میں پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوںکی ذمہ داری قبول کرنے والے تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان اوردیگرطالبان دہشت گردوں کی وکالت کرتے ہوئے کہا تھا کہ احسان اللہ احسان اوردیگرطالبان والے دہشت گردی میں براہ راست ملوث نہیں ہیں لہٰذا انہیں سزائیں دینا زیادتی ہے ۔ مصطفےٰ عزیزآبادی نے کہاکہ جنرل امجدشعیب کایہ کہنااحسان اللہ احسان اوردیگرطالبان دہشت گردوں کی کھلی حمایت ہے کیونکہ احسان اللہ احسان نے تو آرمی پبلک اسکول پشاور میں معصوم بچوںاوراساتذہ کے قتل عام اوردہشت گردی کی سینکڑوں وارداتوں کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔ انہوںنے جنرل امجدشعیب سے سوال کیا کہ قائدتحریک الطاف حسین نے آج تک کسی فردکوقتل کرناتودور کی بات ہے ، کسی کوایک انگلی تک نہیں لگائی ، پھران پر قتل کے سینکڑوں مقدمات کیوں بنادیے گئے؟ پھرالطاف بھائی کوکسی بھی مقدمہ میں ملوث کرناکیازیادتی نہیں ہے؟ مصطفےٰ عزیزآبادی نے ایف آئی کی جانب سے 17مارچ 2021ء کوجاری کردہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروسے متصل خورشید بیگم پبلک سیکریٹریٹ کوسیل کرنے کے تازہ ترین آرڈر کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی اورکہاکہ نائن زیرواوراس سے متصل خورشیدبیگم پبلک سیکریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل اوردیگردفاتر1992ء اور1994ء کے آپریشن میں بھی حکومت کی جانب سے غیرقانونی طورپر سیل کئے گئے تھے اور22 اگست 2016ء کوبھی ایک بارپھر انہیں سیل کردیاگیاتھااوریہ تاحال سیل ہیں، اس کے باوجود بھی ایف آئی اے کی
جانب سے انہیں سیل کرنے کے احکامات اوراس کے لئے بیہود ہ الزامات عائد کرناقابل مذمت ہے اوریہ عمل یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم کیلئے عوام کے جوش وجذبات سے ایف آئی اے کی بوکھلاہٹ کاثبوت ہے۔
رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضانے وڈیوبریفنگ میںاپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جنرل امجدشعیب کی جانب سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم پر دہشت گردی کے الزامات قابل مذمت ہی نہیںبلکہ مضحکہ خیز ہیں، یہ صرف الزامات ہیں جن کے ثبوت آج تک کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ اوربرطانیہ میں بین الاقوامی فورمز پر خود یہ بیان دیاکہ پاکستان کی فوج اورسیکوریٹی ایجنسیوں نے القاعدہ، طالبان اوردیگرجہادی تنظیموں کوبنایا،ان کوٹریننگ دی اورپیسہ دیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کاوزیراعظم کی حیثیت سے یہ بیان اس بات کااعتراف ہے کہ دہشت گردی کون کراتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردتنظیموںکوبنانے اوران کی سرپرستی کرنے کی وجہ سے ہی FATF نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا اوراس کی جانب سے پاکستان پر پابندیاں عائد کی گئیں ۔ انہوںنے سوال کیاکہ کیا FATF کی ان پابندیوںکی ذمہ دار ایم کیوایم ہے یاوہ عناصر ہیں جنہوں نے عمران خان کے بقول القاعدہ، طالبان اوردیگرجہادی تنظیموںکوبنایااوران کی سرپرستی کی ؟ قاسم علی رضا نے کہاکہ ہم پر ملک دشمنی کے بیہودہ الزامات لگانے والے جواب دیں کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فوج کے کتنے آرمی چیف ہیں جوملک میں رہے ہوں؟ قوم کوجواب دیا جائے کہ جنرل کیانی نے آسٹریلیا میں جزیرہ کیسے خریدا؟ جنر ل عاصم سلیم باجوہ نے پاپاجونز کا بزنس کیسے پھیلایا؟ انہوں نے سوال کیاکہ کیایہ حب الوطنی ہے یامنافقت ہے ؟ اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تمام تر الزامات اورپروپیگنڈوں کے باوجود ایم کیوایم اورقائدتحریک الطاف حسین کی عوامی مقبولیت اورتائید وحمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی اورہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
٭٭٭٭٭