گجرنالہ لیاقت آباد اوراورنگی ٹاؤن نالے کے اطراف میں غیرقانونی
مکانات کی آڑ میں قانونی مکانات گرانا قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
شہرکے کئی علاقوں میںقائم غیرقانونی آبادیاں قائم ہیں لیکن ان ناجائزقابضین
کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی
اورنگی ٹاؤن اورلیاقت آباد کے متاثرہ مکینوںسے مکمل ہمدردی اوریکجہتی
کا اظہار کرتاہوں۔ الطاف حسین
تجاوزات کی آڑ میں قانونی مکانات کوگرانے کاسلسلہ بند کیاجائے ، متاثرین کو متبادل رہائش فراہم کی جائے ،ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔ الطاف حسین
لندن … 21 مارچ 2021ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے حکومت سندھ کی جانب سے گجرنالہ لیاقت آباد اوراورنگی ٹاؤن نالے کے اطراف میں غیرقانونی مکانات کی آڑ میں قانونی مکانات گرائے جانے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ لیاقت آباد میں گجرنالہ اور اورنگی ٹاؤن نالے پرقائم تجاوزات کے خاتمے کی آڑ میں نالے کے دونوں جانب برسوںسے قائم قانونی اورلیزمکانات بھی گرائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب شہرکے کئی علاقوں میںقائم غیرقانونی آبادیاں قائم ہیں جن کے بارے میں یہ حقیقت مسلمہ ہے کہ وہ غیرقانونی طور پرقبضہ کرکے قائم کی گئی ہیںلیکن ان ناجائزقابضین کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ گجرنالہ سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے پہلے حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیاگیا تھاجن کے مکانات گرائے جائیںگے انہیں متبادل مکانات فراہم کئے جائیںگے لیکن اب حکومت اپنے ہی اعلانات سے پھرگئی ہے اوران علاقوں میں قانونی مکانات کے مکینوںکومسمار کرکے ان کے سروںسے چھت چھینی جارہی ہے اورانہیں متبادل جگہ بھی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد اوراورنگی ٹاؤن کے ان متاثرہ مکینوں سے مکمل ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیااورحکومت سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات کی آڑ میں قانونی مکانات کو گرانے کا سلسلہ بند کیاجائے ، متاثرین کوفی الفور متبادل رہائش فراہم کی جائے اور متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیا جائے۔
٭٭٭٭٭