شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن خالد انصاری کی بھانجی صائمہ راشد کے انتقال پر
بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگواران کے
غم میں برابر کے شریک ہیں،الطاف حسین
لندن۔۔17جولائی 2021ء
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر کے کارکن خالد انصاری کی بھانجی صائمہ راشد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اور اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفر دوس میںاعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے ۔آمین
٭٭٭٭٭