پاکستان کے غریبوں کوجاگیرداروں کے شکنجے سے آزاد کراناچاہتا ہوں ،یہی میراخواب ہے۔الطاف حسین
ملک میں جاگیردار، وڈیرے، سردار اوربڑے سرمایہ دار فوجی جرنیلوں کی سپورٹ سے غریبوںپر حکومت کررہے ہیں،
میں ایساسماج چاہتاہوں جہاں غریبوںکوبھی مساوی حقوق حاصل ہوں،دہرا نظام تعلیم نہ ہو، سب کوصحت کی یکساں سہولت میسرہو
اے پی ایس او جیسی کسی تحریک کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی جس نے اپنی مدرآرگنائزیشن کوجنم دیاہو
تاریخ میں کوئی ایسی تحریک نہیں ہے کہ جس کاقائد30سال سے جلاوطنی میں ہو، جسکے خلاف اتنے ریاستی آپریشن ہوئے ہوں اس کے باوجودوہ گراؤنڈپر زندہ رہی ہو
میں نے مہاجرشناخت کومنوایا، آج قوم کاسودا کرنے والے لوگ مہاجروں کے چیمپئن بن رہے ہیں
جولوگ مجھے اپنانظریاتی باپ کہتے تھے آج وہ میرے باپ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوئی بیٹا کتنا ہی بڑابن جائے وہ اپنے باپ کا باپ نہیں بن سکتا
جب تک ہمارے جسموںمیں جان ہے ہم اپنے حقوق کے لئے لڑتے رہیںگے اورکسی بھی قیمت پر اپنے حقوق سے دستبردار نہیںہوںگے
اے پی ایم ایس او کے 44ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں اجتماع سے خطاب
لندن … 11جون2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان میں جاگیردار، وڈیرے، سردار اوربڑے بڑے سرمایہ دار فوجی جرنیلوں کی سپورٹ سے ملک کے غریبوںپر حکومت کررہے ہیں، میں غریبوںکو اس شکنجے سے آزاد کراناچاہتا ہوں ،یہی میراخواب ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار اے پی ایم ایس او کے 44ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام ہفتہ کی شب لندن میں منعقد کئے جانے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں لندن ، برمنگھم ، مانچسٹر اوردیگرشہروںسے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اجتماع سے جناب الطاف حسین کاخطاب سوشل میڈیاکے ذریعے پاکستان سمیت دنیابھرمیں براہ راست نشر کیاگیا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کاقیام 11جون 1978ء کوعمل میں لایاگیا۔ جب ہم نے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی تھی اس وقت میں 24، 25سال کا تھا ، جب سے تحریک کی بنیادرکھی اس دن سے لیکرآج تک اس تحریک کے خلاف مسلسل ریاستی آپریشن ہوتے رہے ، ساتھی شہید ہوتے رہے لیکن اس تحریک نے اپنے عزم ، حوصلے، کمٹمنٹ اورجذبے کے ساتھ تمام ترریاستی آپریشن کا سامنا کیا
جناب الطاف حسین نے کہاکہ انسانی تاریخ میں اورخاص طورپر 19ویںاور20ویں صدی میںمظلوم انسانوںنے مختلف ادوار میںاپنے غصب شدہ جائز حقو ق کے حصول کے لئے رولنگ ایلیٹ کے خلاف جدوجہد کیں لیکن تاریخ میں اے پی ایس او جیسی کسی تحریک کی مثال پیش نہیں کی جاسکتی جس نے اپنی مدرآرگنائزیشن کوجنم دیاہو۔اے پی ایم ایس او 11جون 1978ء کوالطاف حسین نے قائم کی، ا س نے 18مارچ 1984ء کو اپنی مدرآرگنائزیشن کوجنم دیاجو ایم کیو ایم کے نام سے ملک کے سیاسی افق پر ابھری۔ پھر یہ تحریک مزیدپھیلی اور1997ء میںمتحدہ قومی موومنٹ کے بینرتلے پورے ملک میں پھیلی۔ ایم کیوایم کانعرہ اورجدوجہد ہی یہی تھا کہ مہاجروںاورتمام قوموں کے غریب ومظلوم عوام کوان کے حقوق اورجائزمقام ملے جن کی نہ کوئی حیثیت ہے اورنہ ہی کوئی مقام ہے ۔انہوں نے کہاکہ غریب اورمظلوم عوام پنجاب ، بلوچستان، سندھ، پختونخوا اورپورے ملک میں موجود ہیںجواپنے جائزحقوق سے محروم ہیںجبکہ جاگیردار، وڈیرے، سردار اوربڑے بڑے سرمایہ دار فوجی جرنیلوں کی سپورٹ سے ملک کے غریبوںپر حکومت کررہے ہیں، میں غریبوںکو جاگیرداروںاوروڈیروں کے اس شکنجے سے آزاد کراناچاہتا ہوں اورانہیں ان کے مساوی حقوق دلاناچاہتاہوں ،یہی میرا خواب ہے۔ میں ایساسماج چاہتاہوں جہاں غریبوں، لوئر مڈل کلاس اورمڈل کلاس لوگوںکوبھی مساوی حقوق حاصل ہوں، جہاں دہرانہیں یکساں نظام تعلیم ہو،جہاں غریبوں اور امیروں کے بچوں کے لئے الگ الگ اسکول نہ ہوں بلکہ غریب کے بچے بھی انہی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرسکیں جہاں امیروں کے بچے پڑھتے ہیں۔ جہاںامیروںاور غریبوں کو صحت کی یکساں سہولتیں میسرہوں۔یہ میری جدوجہد تھی اورجب تک میری زندگی ہے، میری یہ جدوجہدجاری رہے گی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ تاریخ میں کوئی ایسی تحریک نہیں ہے کہ جس کاقائد30سال سے جلاوطنی میں ہو، جس تحریک کے خلاف اتنے ریاستی آپریشن ہوئے ہوں اوروہ اس کے باوجود گراؤنڈپر زندہ رہی ہو،ایسی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی۔ مجھ پر ملک میں کئی بارقاتلانہ حملے ہوئے ، جس کی وجہ سے مجھے جلاوطن ہوناپڑا، میں 30برسوںسے لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہاہوں۔اس دوران فوج نے میری موجودگی میں میری پارٹی میںباربارغداریاں کرائیںلیکن میں نے ایم کیوایم کوزندہ رکھا اوراسے پاکستان کی تیسری اور سندھ کی دوسری بڑی پارٹی بنایا۔ سیاسی تاریخ میں ایسی کوئی مثال پیش نہیں کی جاسکتی کہ جس شخص نے ایک عوامی پارٹی بنائی ہو، جس کی پارٹی نے کئی بار الیکشن میں حصہ لیاہو، جس نے پارٹی کے کارکنوںکو اسمبلیوں میں بھیجاہو لیکن اس نے نہ خود الیکشن میں حصہ لیاہو اورنہ اپنے بہن بھائیوںکوالیکشن لڑایاہو۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے لئے ایک خطرہ تھی لہٰذااسٹیبلشمنٹ نے 22 اگست 2016ء کوایم کیوایم کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کو گرفتارکیااوراگلے روز آئے تو انہوں نے اپنے قائد الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرکے MQM-Pکے نام سے اپنی الگ پارٹی بنائی۔ اپنے قائدکوہی پارٹی اوراس کے آئین سے نکال دیا۔ جن لوگوںکومیںنے ایم این ایز ، ایم پی ایز بنایاانہوںنے ہی قومی اسمبلی اورسندھ اسمبلی میں میرے خلاف قرارداد منظورکرائی کہ الطاف حسین کوآرٹیکل 6کے تحت پھانسی کی سزادی جائے ۔ جناب ا لطاف حسین نے کہاکہ جن لوگوں نے تحریک کے خلاف غداری کا یہ عمل کیاانہوں نے شہیدوں کے لہوکاسوداکیا،تحریک کے لاپتہ اوراسیر کارکنوں اور قوم کی قربانیوںکوبیچاہے، یہ غدارہی نہیں بلکہ قوم کی امانت میں خیانت کرنے والے ہیں۔
جناب ا لطاف حسین نے کہاکہ مہاجروہ لوگ ہیں جو ہندوستان کی تقسیم کے بعد ہجرت کرکے آئے ، جنہیں تلیر، مکڑ، مٹروا، پناہ گیراوردیگر توہین آمیز ناموںسے پکاراجاتا تھا ، میں نے اس کے خلاف علم بلند کیااوریہ نظریہ دیاکہ مہاجروںکو ان تحقیرآمیزناموںسے پکارناغلط ہے، ہم مہاجرہیں، یہی ہماری شناخت ہے۔ میں نے مہاجرشناخت کومنوایا، آج قوم کاسودا کرنے والے لوگ مہاجروں کے چیمپئن بن رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جولوگ مجھے اپنانظریاتی باپ کہتے تھے آج وہ میرے باپ بننے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کوئی بیٹا چاہے وکیل، ڈاکٹر، انجینئریاکتنا ہی بڑابن جائے وہ اپنے باپ کا باپ نہیں بن سکتا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمارے خلاف ریاستی جبرکیا جارہا ہے، اگرچہ ہم پر پابندیاںہیں لیکن ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، ہمارا آج بھی یہ عزم ہے کہ جب تک ہمارے جسموںمیں جان ہے ہم اپنی آخری سانس تک اپنے حقوق کے لئے لڑتے رہیںگے، لڑتے رہیں گے اورکسی بھی قیمت پر اپنے حقوق سے دستبردارنہیںہوںگے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اے پی ایم ایس او کے 44ویںیوم تاسیس کے موقع پرتمام ترریاستی جبر کے باوجود کراچی ، حیدرآبا،سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ اورسندھ کے دیگرشہروں میں کارکنوں نے تحریک کے پرچم ،بینرلگائے ، کیک کاٹے جس پر میں تمام کارکنوںماؤںبہنوں،بزرگوںاوریوتھ کو
سیلوٹ پیش کرتاہوںاورتحریک کی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے ساتھیوںکو سرخ سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے تمام اوورسیزیونٹوں کے کارکنوںکوبھی سلام تحسین پیش کیا۔
٭٭٭٭٭