Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جولوگ مختلف گروپس بناکر مہاجر وں کے چیمپئن بن رہے ہیں وہ مہاجردشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔الطاف حسین


جولوگ مختلف گروپس بناکر مہاجر وں کے چیمپئن بن رہے ہیں وہ مہاجردشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 6/11/2022

جولوگ مختلف گروپس بناکر مہاجر وں کے چیمپئن بن رہے ہیں وہ مہاجردشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔الطاف حسین
اے پی ایم ایس او وہ انقلابی طلبہ تنظیم ہے جس نے ایک ایسی جماعت کوجنم دیاجس نے مہاجرشناخت کومنوایا
 نئی نسل کے نوجوان اپنی قوم کی بقاء اوربہترمستقبل کیلئے عملی جدوجہد کے میدان میں آگئے ہیں۔الطاف حسین
کراچی ، حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ،سندھ کاکونسا علاقہ ہے جہاں یوتھ نے جوش وجذبے سےAPMSO کا یوم تاسیس نہ منایاہو، میں ان نوجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں
ساتھیوں کے مثالی جذبے کودیکھ کر کہہ سکتاہوں کہ میری تحریک زندہ رہے گی اوراسے ختم نہیں کیاجاسکتا۔الطاف حسین
ذمہ داروں کو تلقین ہے کہ جب تحریک کا اچھا وقت آئے تو اگلی صف میں انہی ساتھیوں کوآگے رکھئے گا جوکڑے سے کڑے وقت میں بھی تحریک سے جڑے رہے ، ایسے لوگوںسے ہوشیار رہیے جوچڑھتے سورج کے پجاری ہوتے ہیں
 ''اے پی ایم ایس او '' کے 44ویں یوم تاسیس پر پاکستان اور اوورسیزیونٹوں کے کارکنوںسے ٹیلیفون پر خطاب

لندن  …  11جون2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ میرے سچے اورباوفاساتھیوں کے ہمت وحوصلے کے سامنے ہمارے سارے دشمن ہار گئے ہیں ، میں اپنے باوفاساتھیوںکو سلام پیش کرتاہوں۔ انہوں نے یہ بات جمعہ کی شب ''اے پی ایم ایس او '' کے 44ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دینے کے لئے پاکستان اورتمام اوورسیزیونٹوں میں موجودکارکنوںسے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج 11جون 2022ء کی تاریخ ہے ، آج سے 44سال قبل 11جون 1978ء کواے پی ایم ایس او کے نام سے ایک ایسی تحریک نے جنم لیا جوملک کے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ نظام کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں پہلی تنظیم تھی جو طلبہ کی سطح سے اٹھی اورپاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بنکرابھری۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اے پی ایم ایس او وہ انقلابی طلبہ تنظیم ہے جس نے پاکستان کی تاریخ کی ایک ایسی جماعت کوجنم دیا جس نے ایک بے نام قوم کے لوگوںکو ''مہاجر''کی شناخت دی ۔ پوری دنیاجانتی ہے کہ اس مہاجر شناخت کے لئے سب سے پہلے الطاف حسین نے کراچی یونیورسٹی سے جدوجہد کا آغاز کیا اور اس مہاجرشناخت کومنوایا۔ آج اس مہاجر شناخت کے بہت سے دعویدارپیداہوگئے ہیںاورمختلف گروپس بناکر مہاجر شناخت کے چیمپئن بن رہے ہیں، یہ لوگ مہاجروں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں،یہ مہاجردشمنوں کے ایجنٹ ہیں۔ اسلئے کہ اصل اورسچی تحریکوںکوکمزور کرنے کے لئے ان میں گروپس سرکاری ایجنسیاں ہی بناتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ  وفاپرستوں کوسمجھ لیناچاہیے کہ جہاں الطاف حسین کانام نہیں وہاں وفاپرستوںکاکام نہیں ہے۔  
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 11جون 1978سے لیکرآج 11جون 2022ء کی تاریخ میں ہمارے بہت سارے ساتھی شہید ہوئے ، میں سب سے پہلے اپنے شہید ساتھیوں کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں  سلام اورخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ 44سالہ جدوجہد کے دوران اونچ نیچ کے مراحل پیش آئے لیکن آج میں نئی نسل میں جوجذبہ دیکھ رہاہوں وہ نہایت حوصلہ افزا ہے جو آج اپنی قوم کی بقاء اور بہترمستقبل کے لئے عملی جدوجہد کیلئے میدان میں آگئے ہیں۔ آج کراچی کا کونسا ایسا علاقہ ہے جہاںیوم تاسیس کی تیاریاں نہ کی گئی ہوں، اسی طرح حیدرآباد ، سکھر، میرپورخاص، نوابشاہ، سندھ کاکونسا ایسا علاقہ ہے جہاں یوتھ، جنہوں نے مجھے نہیں دیکھا انہوںنے جوش وجذبے سے اے پی ایم ایس او کا یوم تاسیس نہ منایا ہو، میں ایسے نوجوانوںکو سلام پیش کرتاہوں۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگرچہ باطل قوتیں حق اورسچ کی تحریکوںکوختم کرنے کے لئے ظلم وجبر کے پہاڑتوڑتی ہیں لیکن اگرتحریک میں شامل افرادکاجذبہ سچاہواورانہیں اپنے نظریہ پر کامل یقین ہو تونظریہ پرایمان اورجذبوں کی سچائی کی بدولت تحریک قائم ودائم رہتی ہے اوراپنی منزل پر پہنچ کردم لیتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک نے بھی کئی بارآگ اورخون کے دریاعبور کئے ، ہم پر ظلم وستم کے پہاڑتوڑے گئے، 22 اگست 2016کے بعد ہماری ماؤںبہنوںکو اپنے شہیدوں کی یادگاراورشہداقبرستان میں فاتحہ خوانی کرنے اورپھول چڑھانے تک سے روکاگیالیکن اپنے نظریہ پریقین، ساتھیوں کی ثابت قدمی، جرات وہمت اوراولوالعزمی ہے کہ آج چھ سال بعد اے پی ایم ایس او کے کارکنان نے مکاچوک پر یوم تاسیس کاکیک کاٹا، آتشبازی کی اوراپنے جذبے کاعملی مظاہرہ کیاجس پرمیں اے پی ایم ایس او کے ان ساتھیوںکوسلام تحسین پیش کرتاہوں۔انہوںنے کہاکہ میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ ساتھیوں کے اس جذبے کوقائم رکھے ، ساتھیوں کے اس جذبے کودیکھ کرمیں کہہ سکتاہوں کہ میری تحریک زندہ رہے گی اوراسے ختم نہیں کیاجاسکتا۔
جناب الطاف حسین نے تحریک کے تمام کارکنوںکوتلقین کرتے ہوئے کہاکہ یہ میری آپ کووصیت ہے کہ جب تحریک کا اچھا وقت آئے اور تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوتوآپ انہی ساتھیوں کوآگے رکھئے گا جوہرکڑے سے کڑے وقت میں تحریک سے جڑے رہے ، ثابت قدمی سے جدوجہد کرتے رہے اورقربانیاں دیتے رہے ، آپ ایسے لوگوںسے ہوشیار رہیے جوچڑھتے سورج کے پجاری ہوتے ہیں، جو مشکل وقت میںتحریک سے دور رہتے ہیں اورتحریک کی کامیابی اوراچھے وقت کے آثار دیکھ کراس کے قافلے میں شامل ہونے لگتے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہامیں تمام ترمصائب ومشکلات کے باوجود ثابت قدم رہنے والے تمام کارکنوں، ماؤں،بہنوں اور بزرگوںکو سلام تحسین پیش کرتاہوں اور چھوٹے چھوٹے بچوںاوربچیوںکے گالوںپر ایک پپی ادھر اور ایک پپی ادھر پیش کرتاہوں۔جناب الطاف حسین الطاف حسین نے اوورسیزیونٹوںکے تمام کارکنوںاورذمہ داروںکوبھی خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کوبھی محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر تمام کارکنوں نے مشترکہ طورپربانی تحریک جناب الطاف حسین سے تجدیدعہد وفاکیا۔ رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے تجدید عہد کاحلف نامہ پڑھا۔ تما م کارکنوں نے جناب الطاف حسین سے فرداًفرداً گفتگوکی اورانہیں اے پی ایم ایس او کے 44ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ، ایم کیوایم امریکہ اور آن لائن چینل '' میری آوازسنو'' کی جانب سے اے پی ایم ایس او کے 44ویں یوم تاسیس کے موقع پر تیار کردہ خصوصی ترانوں کا اجراء بھی کیاگیا۔ 

٭٭٭٭٭






4/24/2024 10:11:52 AM