ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی مشکوک موت کے بارے میں چنداہم سوالات
میں ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کے اچانک انتقال کی تحقیقات کرنے والے تمام تحقیقاتی افسران Investigative Officers) (سے چند ایک سوال کرتا ہوں کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کے انتقال کے بارے میں تمام ہی TV ذرائع نے ابتداء میں بتایا کہ جب صبح ان کے ملازمین نے دیکھا کہ اب تک عامر لیاقت نے آواز نہیں دی تو انہوں نے پندرہ منٹ تک دروازہ کھٹکھٹایا اورجواب نہ آنے کی صورت میں جب وہ اندر داخل ہوئے تو ملازمین نے دیکھا کہ عامرلیاقت بے ہوشی کے عالم میں بسترپر پڑے ہیں تو پھر انہوں نے پہلے پولیس کو فون کیا بعد میں اسپتال وغیرہ ۔
یہاں میرے چند سوالات ہیں کہ،
٭ جب ملازمین نے پندرہ منٹ تک دروازہ کھٹکھٹایا اور جواب نہ آنے کی صورت میں جب وہ اندر داخل ہوئے تو عامرلیاقت بے ہوشی کے عالم میں بسترپرپڑے ہوئے تھے تو ملازمین عامرلیاقت کے کمرے میں کس طرح داخل ہوئے تھے ؟
٭ وہ دروازہ توڑکر کمرے میں داخل ہوئے ؟
٭ اندرسے کسی نے دروازہ کھولاتھا؟
٭ یاپھر ملازمین کے پاس کمرے کی اضافی چابی تھی جس کی
مدد سے دروازہ کھولاگیا؟
میڈیا میں شائع اور نشر ہونے والی اطلاعات اور تصاویر کے مطابق جب ڈاکٹرعامرلیاقت کو مردہ حالت میں اسپتال پہنچایا گیاتو ڈاکٹر عامر لیاقت کی ناک کے نتھنوں سے خون بھی نکلا ہواتھا، ڈاکٹرز نے ان کے نتھنوں سے خون نکلنے کے بارے میں کیاجواب دیا؟
٭ میڈیامیں نشرہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعامر لیاقت کے ملازمین نے ان کے کمرے سے چیخ کی آواز بھی سنی تھی ،اس کاسبب کیا تھا؟
٭ اس حوالے سے کوئی تحقیقات کیوں نہیں کی گئی؟
٭ آخر عامرلیاقت کی چیخ کی اہم بات کہاں دفن ہوگئی؟
٭ عامرلیاقت کے دوست کے مطابق ان کی طبیعت کوئی خراب نہیں تھی انتقال سے ایک رات قبل انہوںنے کھاناکھایا اورملازمین سے کہاکہ انہیں صبح اسلام آباد جاناہے لہٰذا اس کی تیاری کی جائے ۔ پھراچانک ایساکیاہواکہ ان کی موت واقع ہوگئی ؟
٭ آخرعامرلیاقت کی موت کاسبب Cause of death کیوں نہیں بتایاگیا؟
عامر لیاقت ایک اہم شخصیت تھے ،اتنے High Profile Case میں Post Mortem کروانا ہمیشہ State کی ذمہ داری ہوتی ہے،
٭ آخرعامرلیاقت کی مشکوک موت کاسبب جاننے کے لئے ان کی لاش کاپوسٹ مارٹم کیوں نہیں کیاگیا؟
٭ عامر لیاقت کے اہل خانہ میں کن افراد نے لاش کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا؟
یاپوسٹ مارٹم کروانے سے انکار کیوں کیاگیا؟
تفتیشی افسران میرے ان سوالات کاجواب دیں کیونکہ عوام ان سوالات کے جوابات جانناچاہتے ہیں۔