خواجہ رفیق انجم بے باک اندازمیں حق اورسچ کی کھلی بات کرنے والے تھے ۔ الطاف حسین
حق اورسچ کاقلم مرتے دم تک ان کے ہاتھ میں رہاجوان کی وراثت ہے
خواجہ رفیق انجم حق اورسچ کے آسمان پروہ چمکتا دمکتاہوا ستارہ ہیں جو رہتی دنیا تک چمکتا دمکتا رہے گا۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ممتازشاعر، دانشور، مفکراور فلسفی خواجہ رفیق انجم کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت
لندن…25جون 2022ئ
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ممتازشاعر، دانشور، مفکراور فلسفی حضرت خواجہ رفیق انجم کی پہلی برسی پرانہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حضرت خواجہ رفیق انجم کے چلے جانے سے ادب کے حلقوں میں جوخلا پیدا ہواہے وہ ابھی تک پرنہیں کیاجاسکا۔ خواجہ رفیق انجم بے باک اندازمیں حق اورسچ کی کھلی بات کرنے والے تھے ، حق اورسچ کاقلم مرتے دم تک ان کے ہاتھ میں رہاجوان کی وراثت ہے۔ خواجہ رفیق انجم حق اورسچ کے آسمان پروہ چمکتا دمکتاہوا ستارہ ہیں جوکل بھی حق کے آسمان پر چمکتارہا،آج بھی چمک رہاہے اوررہتی دنیا تک چمکتا دمکتا رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم خواجہ رفیق انجم کے اہل خانہ سے ایک بارپھرتعزیت کرتے ہیں اوران سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ ان کے پاس خواجہ صاحب کا جتنا بھی کلام اورنگارشات موجودہیںاسکامجموعہ شائع کرائیں ، ان کے اس دیوان سے حق اورسچ کی جدوجہد کرنے والے نئی نسل کے نوجوان خصوصاً طلبہ وطالبات آگاہ ہوتے رہیں گے اوروہ بھی اپنے ذہنوںکو مثبت سوچ میں ڈھالیں گے اوراپنے عمل وکردارمیں اس جگہ کھڑے ہوںگے جہاں حق اورسچ ہوگا اوروہ باطل قوتوں کے سامنے چٹان کی طرح مضبوط دیوار ثابت ہوںگے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ خواجہ رفیق انجم کے درجات کو بلند فرمائے ۔ ہماری خواجہ صاحب کے تمام فالوورز سے درخواست ہے کہ وہ خواجہ صاحب کے پیغام کوزیادہ سے زیادہ آگے بڑھائیں۔
٭٭٭٭٭