ایم کیوایم کے کارکن تنویراحسن شہیدکے والد اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی احسن اللہ خان کے انتقال پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن … 31
دسمبر 2020ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے کارکن تنویراحسن شہیدکے والد اور سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی احسن اللہ خان کے انتقال پر دلی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میں اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان احسن اللہ خان مرحوم کے لواحقین کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ احسن اللہ خان مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگوار لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔
٭٭٭٭٭