اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی تیزی سے
سنگین ہوتی ہوئی صورتحال کافوری نوٹس لیں۔الطاف حسین
پاکستان میںانسانی حقوق کی صورتحال دن بدن سنگین سے سنگین ترہوتی جارہی ہے
ایم کیوایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوںکو ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے،
چار روزقبل بھی ایک لاپتہ کارکن شاہدکلیم کی تشددزدہ لاش پائی گئی ہے
سینکڑوںکارکن گرفتاری کے بعد سے لاپتہ ہیں، ہزاروں کارکنان جھوٹے مقدمات
میں جیلوںمیں قید ہیں ، گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوںکا سلسلہ جاری ہیں
عوام کو پرامن احتجاج اوراظہاررائے کے بنیادی حق سے محروم کردیاگیاہے
سندھ ، بلوچستان، پختونخوااورگلگت بلتستان میں بھی عوام کوریاستی طاقت کے ذریعے دبایاجارہاہے
میڈیا اور عدالتوں کی آزادی سلب کرلی گئی ہے،تمام سول ادارے فوج کے زیراثرہوچکے ہیں
پاکستان میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بیان
لندن … 10 دسمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروںسے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی تیزی سے سنگین ہوتی ہوئی صورتحال کافوری نوٹس لیںاورریاستی اداروںکی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروائیں۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ایسے دورمیں جبکہ آج پوری دنیاانسانی حقوق کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہے ،پاکستان میںا نسانی حقوق کی صورتحال دن بدن سنگین سے سنگین ترہوتی جارہی ہے ۔ محروم عوام کے حقوق کیلئے آواز بلندکرنے اورملک میں منصفانہ نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے پر ایم کیوایم کے خلاف 1992ء سے بدترین ریاستی آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں بے گناہ کارکنوںکوسیکوریٹی فورسز کی جانب سے جعلی مقابلوں اورسرکاری حراست کے دوران سفاکانہ تشددکے ذریعے ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے،چار روزقبل بھی ایم کیوایم کے ایک کارکن شاہدکلیم جوگزشتہ چارسال سے لاپتہ تھے، ان کی تشددزدہ لاش کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، سینکڑوںکارکن گرفتاری کے بعد سے جبری طورپرلاپتہ ہیں جبکہ ہزاروں کارکنان جھوٹے مقدمات میں جیلوںمیں قید ہیں جنہیں انصاف کے حصول کیلئے عدالتوں تک رسائی بھی حاصل نہیں ہے، گرفتاریوںاورجبری گمشدگیوںکایہ سلسلہ روزمرہ کامعمول بن چکاہے۔ریاستی ادارں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنان وعوا م کواپنے شہیدوںکی یادگارپر پھول چڑھانے اوران کی قبروںپر فاتحہ خوانی تک سے روک دیاگیاہے ۔ ان ریاستی مظالم کے خلاف عوام کو پرامن جلسے جلوس، احتجاج اوراظہاررائے کے بنیادی حق تک سے محروم کردیاگیاہے۔ اسی طرح سندھ ، بلوچستان، پختونخوا، قبائلی علاقوںاورگلگت بلتستان میں عوام کوریاستی طاقت کے ذریعے دبایاجارہاہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کی طرح عدالتوں کی آزادی بھی سلب کرلی گئی ہے اوروہ فوج اورریاستی اداروں کے سخت دباؤکاشکارہیں جس کے سبب وہ مقدمات کی آزادانہ سماعت اورعوام کوانصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں ، اسی طرح تمام سول ادارے بھی مکمل طورپر فوج کے زیراثرہوچکے ہیں ، ملک میں غیراعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے۔ جولوگ بھی اس ریاستی جبر کے خلاف پرامن اندازمیں اپنے قلم کے ذریعے سوشل میڈیا پر بھی آواز اٹھارہے ہیں انہیں بھی پکڑ پکڑ کرجبری طورپرلاپتہ کیا جارہاہے اوران پرغداری کے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کی اس تیزی سے سنگین سے سنگین ترہوتی صورتحال کا نوٹس لیں اوران مظالم کوبندکروانے کے لئے اپنااثر رسوخ استعمال کریں۔
٭٭٭٭٭