یوم شہدا کے موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے خصوصی پوسٹرز کا اجرا
8 دسمبر 2020
یوم شہدا کے موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے خصوصی پوسٹرز کا اجرایوم شہدا کے موقع پر ایم کیو ایم کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے دو خصوصی پوسٹرز کا اجرا کیا گیا ہے۔ پوسٹر میں جناح گرانڈ عزیز آباد میں واقع یادگار شہدا پر عوام کو حاضری اور سیلوٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔ ایک پوسٹر پر شہدائے حق کو سلام تحریر کیاگیا ہے جبکہ دوسرے پوسٹر پر یہ نعرہ درج ہے۔ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے شعبہ اطلاعات نے تمام ساتھیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ یوم شہدا کے سلسلے میں سوشل میڈیا میں اپنی پوسٹس میں ان پوسٹرز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کریں۔
جاری کردہ مرکزی شعبہ اطلاعاتایم کیو ایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن