ایم کیوایم کے کارکن شاہد کلیم کا ماورائے عدالت قتل مہاجروںکی نسل کشی کاتسلسل ہے۔
کنوینر طارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی کامشترکہ بیان
19جون 92ء کوایم کیوایم کے خلاف جوریاستی آپریشن شروع کیاگیاتھا وہ آج بھی جاری ہے
ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوںکو غائب کیاجاچکاہے ، ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں
یہ سراسر ظلم ہے، وحشت وبربریت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس شاہد کلیم شہید کے ماورائے عدالت قتل کافی الفورسوموٹو لیں، ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داروںکوقانون کے تحت سخت سے سخت سزادی جائے ۔
انسانی حقوق کی تنظیمیںپاکستان میں ماورائے عدالت قتل اورجبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آوازاحتجاج بلندکریں۔ طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی
لندن … 6 دسمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاویداوررابطہ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم کے کارکن شاہد کلیم کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی ہے اوراس بہیمانہ قتل کومہاجروںکی نسل کشی کاتسلسل قراردیاہے۔ اپنے بیان میں طارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکن شاہدکلیم کو 9 دسمبر 2016ء کو پولیس، رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے لیاقت آباد میں ان کے گھرسے گرفتار کیاتھا۔ وہ چارسال سے لاپتہ تھے ، انہیں گزشتہ چارسال کے دوران کسی بھی عدالت میں پیش نہیںکیاگیاتھا اور آج ان کی اہلیہ کو پولیس کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ تمہارے شوہر کی لاش ملی ہے، آکرلے جاؤ۔ شاہد کلیم کی لاش کراچی میں ناردرن بائی پاس کے علاقے سے ملی ، ان پربے پناہ تشددکیاگیاتھا، انہیں الیکٹرک شاک دیے گئے تھے جس کی وجہ سے جسم کالاہوچکاتھا، سرمیں بھی گڑھا بنا ہوا تھا۔ طارق جاویداوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 19جون 1992ء کوایم کیوایم کوختم کرنے اورمہاجروں کوکچلنے کیلئے جوریاستی آپریشن شروع کیاگیاتھا وہ آج بھی بدستورجاری ہے ، اس آپریشن کے دوران اب تک ہزاروںمعصوم وبے گناہ مہاجر نوجوانوں کوبیدردی سے ماورائے عدالت قتل کیاجاچکاہے اوریہ سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ اس ریاستی آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروںبے گناہ کارکنوںکوگرفتارکرکے غائب کیاجاچکاہے ،جنہیں ایک ایک کرکے تشدد کے بعد قتل کیاجارہاہے اور ان کی مسخ شدہ لاشیں شہر کے میدانوں اور ویرانوں میں پھینکی جارہی ہیں، آج پھر ایک بے گناہ نوجوان شاہدکلیم کی مسخ شدہ لاش پھینکی گئی ہے۔ یہ سراسر ظلم ہے، وحشت وبربریت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ طارق جاوید اوراراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوںکایہ ماورائے عدالت قتل مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل ہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے ہزاروں لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ عدالتوںکے چکرلگارہے ہیں، دردرکی ٹھوکریںکھارہے ہیںلیکن عدالتوںاورحکمرانوں کے کانوںپر جوںتک نہیں رینگ رہی ہے ، آخر مظلوم خاندان انصاف کے حصول کیلئے کہاں جائیں؟ طارق جاوید اور اراکین رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ شاہد کلیم شہید کے ماورائے عدالت قتل کافی الفور سوموٹو لیاجائے اوراس ماورائے عدالت قتل کے ذمہ داروںکوقانون کے تحت سخت سے سخت سزادی جائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںسے بھی اپیل کی کہ وہ پاکستان میںایم کیوایم کے کارکنوںکے ماورائے عدالت قتل اورجبری گمشدگیوںاورریاستی مظالم اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر آوازاحتجاج بلند کریں ۔ طارق جاوید اور اراکین رابطہ کمیٹی نے شاہد کلیم شہید کی بیوہ اورتمام سوگوار اہل خانہ سے دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب اورایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شاہدکلیم شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میںجگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطا کرے
٭٭٭٭٭