کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن شاہد کلیم کو بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا
شاہدکلیم کو پولیس، رینجرزاور سرکاری ایجنسیوں نے 9 دسمبر 2016ء کولیاقت آباد میں
ان کے گھرسے گرفتار کرکے غائب کردیاتھا
آج کراچی میںناردرن بائی پاس کے علاقے سے شاہد کلیم کی مسخ شدہ لاش پائی گئی،
لاش پر بے پناہ تشددکے نشانات تھے، جسم کوبجلی کے کرنٹ سے جلایاگیاتھا
میرے شوہرکی کسی سے کوئی لڑائی ،نہیں تھی ، وہ ایم کیوایم کے کارکن تھے ، انہیں ایجنسیوں نے اٹھایا تھا، ایجنسیوں نے ہی ان کے ساتھ یہ سب کچھ کیاہے۔شاہد کلیم شہیدکی بیوہ کی گفتگو
لندن … 6 دسمبر 2020ئ
کراچی میں ایم کیوایم کے ایک اورکارکن شاہد کلیم کو بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیا۔وہ لیاقت آباد میں رہائش پذیرتھے اورگھرکے پاس موبائل فون کی مرمت کرنے کاکام کرتے تھے۔ شاہدکلیم کو پولیس، رینجرزاورسادہ لباس میں ملبوس سرکاری ایجنسیوں کے اہلکاروں نے 9 دسمبر 2016ء کولیاقت آباد میں ان کے گھرسے گرفتارکرلیااور حراست میں لینے کے بعد غائب کردیاگیا۔ ان کی اہلیہ نے پہلے ان کے موبائل پر فون پر کیا، جب کچھ نہ پتہ چلاتوانہوںنے علاقے کے پولیس اسٹیشن ، رینجرزاورسرکاری ایجنسیوںکے دفاترپر جاکر بھی شاہد کلیم کے بارے میں معلوم کیالیکن انہیں کہیںسے کوئی جواب نہ مل سکا۔ انہوں نے شاہد کلیم کی جبری گمشدگی کے بارے میں تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی اورکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کی لیکن انہیں شاہد کلیم کے بارے میںکچھ پتہ نہ چل سکا۔ آج شاہد کلیم کی اہلیہ کو سپرمارکیٹ پولیس اسٹیشن کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ان کے
شوہر کی لاش ناردرن بائی پاس کے علاقے سے ملی ہے ۔ وہ اسپتال گئیں جہاں جاکر انہوں نے اپنے شوہر کی لاش کی شناخت کی ۔ شاہد کلیم شہید کی بیوہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کے شوہر کے خلاف کوئی مقدمہ نہیںتھا، وہ موبائل فون کی مرمت کاکام کرتے تھے۔ ان کے پاس کوئی فون آیا، وہ یہ کہہ کرگھرسے باہرگئے کہ موبائل فون کی مرمت کے لئے کوئی بلارہاہے ۔ لوگوں نے بتایاکہ انہیں کچھ لوگ سادہ لباس والے گاڑی میں بٹھاکر لے کرگئے ہیں۔ شاہد کلیم کی اہلیہ نے بتایاکہ ان کے شوہرپر بہت تشددکیاگیاتھا۔ انہیں کرنٹ دیے گئے تھے، جسم کالاہوچکاہے، سرمیں بھی گڑھا بناہواہے۔ انہوںنے بتایاکہ ان کے شوہرکی کسی سے کوئی لڑائی ،نہیں تھی ، وہ ایم کیوایم کے کارکن تھے ، انہیں ایجنسیوں نے اٹھایا تھااور ایجنسیوں نے ہی ان کے ساتھ یہ سب کچھ کیاہے۔شاہد کلیم شہیدکی عمر35سال تھی، ان کی ایک بیٹی ہے جس کی عمر13سال ہے ۔ شاہد کلیم شہید ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹریونٹ 165کے کارکن تھے۔یاد رہے کہ ایم کیوایم کے خلاف جاری ریاستی آپریشن کے دوران اس سے قبل بھی ایم کیویم کے متعددکارکنوںکواسی طرح گرفتاری کے بعد سرکاری حراست میں وحشیانہ تشددکانشانہ بناکرشہید کرکے ان کی لاشوں کو پھینکاجاچکاہے ۔ تاہم اب تک کسی ایک واقعہ کی تحقیقات نہ توسامنے آئیں اورنہ ہی ان کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی گئیںاورنہ ہی اس کے ذمہ داروںکوکوئی سزادی گئی ۔
٭٭٭٭٭