ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی والدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 35ویں برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے گئے اورمرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
کارکنوںکی پاپوش قبرستان میں مرحومہ کی قبرپر حاظری اور فاتحہ خوانی
محترمہ خورشیدبیگم کی برسی کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی
برطانیہ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی اورخلیجی ممالک میں بھی منائی گئی
محترمہ خورشیدبیگم کی برسی کے موقع پر آن لائن چینل' وی آر الطافسٹ '' پر خصوصی پروگرام نشرکیاگیا
لندن …6 دسمبر 2020ئ
ایم کیوایم کے قائدجنا ب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشیدبیگم رحمت اللہ علیہ کی 35ویں برسی ایم کیوایم کے زیراہتمام نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقدکئے اورمرحومہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے محترمہ خورشیدبیگم کے ایصال ثواب کے لئے گھروںمیں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی ۔ کارکنوں نے پاپوش قبرستان جاکرمرحومہ کی قبرپر حاظری دی اوران کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
محترمہ خورشیدبیگم ر حمت اللہ علیہ کی برسی کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں بھی قرآن خوانی کی گئی اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اورمرحومہ کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ فاتحہ خوانی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم یوکے کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوں نے شرکت کی۔ محترمہ خورشیدبیگم ر حمت اللہ علیہ کی برسی برطانیہ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی اورخلیجی ممالک میں بھی منائی گئی اور محترمہ خورشیدبیگم ر حمت اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔
دریں اثناء محترمہ خورشیدبیگم ر حمت اللہ علیہ کی برسی کے موقع پر گزشتہ روز امریکہ سے چلنے والے آن لائن چینل '' وی آر الطافسٹ '' پر طویل دورانیہ کا ایک خصوصی پروگرام نشرکیاگیاجس میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کے چھوٹے بھائی اسرارحسین اورقریبی رشتہ داروںارشدحسین اورعبدالعزیزانصاری نے خصوصی طوپرشرکت کی اورمحترمہ خورشیدبیگم کے حالات زندگی، شخصیت اورکردار وعمل پر روشنی ڈالی۔پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرطارق جاوید اوررابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے دیگرارکان نے بھی شرکت کی اور محترمہ خورشید بیگم کے خاندان اوران کی شخصیت کے مختلف پہلوؤںپرتفصیل سے روشنی ڈالی۔
٭٭٭٭٭