تنظیمی اصولوں اورڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی بنا پر ایم کیوایم کے
چھ کارکنوں کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے تنظیم سے خارج کردیاگیا
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
لندن … 27 نومبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی اصولوں اورڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی کی بناء پر ایم کیوایم کے چھ کارکنوں کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں تنظیم سے خارج کردیا ہے ۔ ان ارکان میں ایم کیوایم یوکے کے کارکنان ارشدحسین ،ڈاکٹرخرم رضوی ، راشد احمد، عدیل حسنین ،ایم کیوایم جرمنی کے کارکن افضل شمسی اورایم کیوایم حیدرآباد زون کے نویدشمسی شامل ہیں۔
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
٭٭٭٭٭