ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا یوم شہدائے بلوچستان 13نومبر کے موقع پر
بلوچستان کے تمام شہداکوان کی قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت
لندن … 12 نومبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے یوم شہدائے بلوچستان 13نومبر کے موقع پر بلوچستان کے تمام شہداکوان کی قربانیوں پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوںنے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدائے بلوچستان کی قربانیوں کوقبول فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اوران شہدا کے پاک لہو کے صدقے بلوچستان کوآزادی عطافرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پر ایک ایک بلوچ سرمچار کوبھی دل کی گہرائیوںسے خراج تحسین پیش کرتاہوں جوبھوک پیاس اورسردی گرمی کی پرواہ کئے بغیر دن رات اپنی جدوجہدمیں مصروف ہیں۔
٭٭٭٭٭