ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ممتازانقلابی شاعرمنظربھوپالی کی علالت پر اظہارتشویش
اللہ تعالیٰ منظربھوپالی کو جلد صحتیاب کرے اوران کی عمر درازفرمائے۔الطاف حسین
کارکنوںاورعوام سے بھی منظربھوپالی کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعا ؤں کی اپیل
لندن … 4 نومبر 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے برصغیرکے ممتازانقلابی شاعرمنظربھوپالی کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ منظربھوپالی کو جلد اورمکمل صحتیابی عطا فرمائے اوران کی عمر درازفرمائے تاکہ وہ مظلوم انسانوں کے حق اورانصاف کے لئے اپنی شاعری کے ذریعے آواز بلند کرتے رہیں۔جناب الطاف حسین نے کارکنوںاورعوام سے بھی اپیل کی کہ وہ منظربھوپالی کی صحتیابی اوردرازی عمر کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا کریں۔
٭٭٭٭٭