سندھ کے جزیروں پر قبضہ اور ریاستی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورتمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوںاوربچوںکو رابطہ کمیٹی
کا زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے
لندن … 19 اکتوبر 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کے جزیروں پر قبضہ اور ریاستی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پر ایم کیوایم امریکہ کی آرگنائزنگ کمیٹی اورتمام کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوںاوربچوںکوزبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم امریکہ کے کارکنوںکایہ احتجاجی مظاہرہ اس بات کاعملی ثبوت ہے کہ ایم کیوایم سندھ کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کے خاتمہ اوراس کے حقوق کے حصول کے لئے قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں کس طرح عملی طورپرکوشاں ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے احتجاجی مظاہرے میں شرکت پر سندھ کے قوم پرست رہنماؤں کی شرکت پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔