PDM کے رہنماؤں سے چند سوالات
1977ء میں 9ستاروں کے اتحاد پاکستان نیشنل الائنسPNA کا قیام
گلی گلی نظام مصطفی کے نعروں کی گونج،
نتیجے میں جنرل ضیاء الحق کے مارشل لاء کانفاذ،
9 جماعتوںکے سربراہوںکے سجدے ضیاء الحق کے جوتوں پر،
پھر1999ء میں جنرل مشرف کے ڈبل مارشل لاء کا نفاذ…مگر،
PDM کی تمام ہی جماعتوں کے نمائندوں نے ان سے حلف لیاتاکہ اقتداراور پارلیمنٹ کی رکنیت مل جائے،
پھر2007ء میں لندن میں تمام جماعتوں بشمول عمران خان کی PTI نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے …انجام بے نظیر کا قتل پنجاب میں ، جہاں پاکستان کے پہلے وزیراعظم اورقائد اعظم کے دست راست خان لیاقت علی خان کو قتل کیاگیاتھا،
اب 11 سیاسی جماعتوں کا اتحادPDM…مگر دوسرے ہی جلسے میں
PDM نے نواز شریف کی تقریر پر پابندی عائد کردی۔
اب دیکھ بھی رہے ہیں اور بے چینی سے انتظار بھی…کہ…
انجام گلستاں کیاہوگا؟
PDM کے تمام رہنماؤں سے سوال!
میں PDM کی تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے سوال کرتا ہوں کہ جب 22 اگست2016ء کے بعد فوج نے MQM کے اندر ایک اور تیسرا گروپ MQM پاکستان کے نام سے کھڑا کیا تو پاکستان میں ایم کیوایم کی قیادت 73 سالہ بزرگ استاد پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید نے سنبھالی تو فوج نے انہیں گرفتارکرکے اپنے ٹارچر سیل میں لے جاکر ان پر بے پناہ تشدد کیا، بالآخر وہ ضعیف العمری اور متعدد امراض میں مبتلاہونے کے سبب دردوکرب اور زخموں کی تاب برداشت نہ کرسکے اور
مالک حقیقی سے جاملے تواس یزیدی ظلم اور بربریت پر آپ میں سے کسی
ایک رہنماء نے بھی اس سفاکانہ قتل کی مذمت کی؟
آج آپ کاکون سالیڈر ماراگیا ہے جوآپ نے PDM بناڈالی؟… آخر کیوں بنائی…؟
فوج ،رینجرز بلوچستان اور سندھ میں ہزاروں نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کررہی ہے ،انہیں جبری لاپتہ کیاجارہا ہے، ماں ، بہن ،بیٹیوں کی عصمتیں تارتارکی جارہی ہیںمگر تمہارے کسی لیڈر کے منہ سے اُن کیلئے ایک لفظ بھی ہمدردی کا نہیں نکلتا،آخر کیوں…؟
کیاآپ کے پاس میرے ان سوالات کے جواب ہیں …؟؟
PDM کے رہنماؤ!
جب فوج،آئی ایس آئی اوررینجرز ہمارے رہنماؤں ، عہدیداروں اور کارکنوں کاسفاکانہ ماورائے عدالت قتل کرتی تھی، انہیں والدین کے
سامنے گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیتی تھی، جھوٹے مقدمات بناکر جیلوں
میں سالہاسال قیدکردیتی تھی جوآج تک لاپتہ ہیں اور ان مظالم کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔اس وقت فوج، ISI اوررینجرزکی جانب سے کیے گئے ان تمام مظالم پرجب ہم احتجاج کرتے تھے تو اُس احتجاج کو آپ ہی لوگ دہشت گردی قرار دیتے تھے اور ملک دشمنی سے تعبیر کرتے تھے مگر آج رینجرز کے ہاتھوں زرازرا سی بات پر سیخ پا ہوجاتے ہو…آخر تمہارے جسم اورہمارے جسم… تمہارے خون اورہمارے خون کے رنگ میں کیا کوئی فرق ہے …؟
کیاایم کیوایم کے کارکنان پاکستانی ،مسلمان اور … انسان نہیں … ؟
جواب دو…جواب دو…جواب دو ؟
تم …فوج، ISI اوررینجرز کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے باوجود بھی محب وطن ہو…آخر کیوں…؟
٭٭٭٭٭