ایم کیوایم کی پراپرٹیز کے کیس کے حوالے سے جیونیوز، روزنامہ جنگ اور دی نیوز میںنشر اورشائع ہونے والی خبریںسراسر گمراہ کن ہیں۔ ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
معزز عدالت کے جج کے فیصلہ میں کہیں بھی ایم کیوایم کی پراپرٹیزکو'' منجمد '' کرنے کاذکرنہیں ہے۔ترجمان ایم کیوایم
لندن… 18 اکتوبر 2020 ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے جیونیوز، روزنامہ جنگ اورروزنامہ دی نیوز میں لندن میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز کے کیس کی کارروائی کے حوالے سے نشر اورشائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اورانہیں سراسر گمراہ کن قراردیاہے ۔ ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ لندن کے ہائیکورٹ آف جسٹس کے بزنس اینڈپراپرٹی کورٹس آف انگلینڈ میں ایم کیوایم کی پراپرٹیز کے خلاف ایم کیوایم پاکستان نامی بہادرآبادٹولے کی جانب سے دائرکئے گئے کیس میںمعزز عدالت کے جج نے مورخہ 16 اکتوبر2020ء کوجو فیصلہ دیاہے اس میں کہیں بھی ایم کیوایم کی ان پراپرٹیزکو'' منجمد '' کرنے کاذکرنہیں ہے بلکہ عدالت کی اجازت سے ان پراپرٹیز کوفروخت کرنے کی آزادی دی گئی ہے ۔ چنانچہ اس حوالے سے مذکورہ میڈیاگروپ کے نیوز چینل جیو اور انگریزی روزنامہ دی نیوز اوراردو روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر سراسرغلط اورگمراہ کن ہے ۔
٭٭٭٭٭