سندھ کے جزیروں پر قبضہ اور ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام واشنگٹن، ڈی سی میں احتجاجی مظاہرہ
ایم کیوایم کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ دیگرقوم پرست تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت
مظاہرے کے موقع پر ایم کیوایم کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید، آرگنائزرمطلوب زیدی،
جسمم کے چیئرمین شفیع برفت، میرسلیم اوردیگرکااظہارخیال
واشنگٹن … 19 اکتوبر 2020 ئ
سندھ کے جزیروں پر قبضہ اور ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے زیراہتمام واشنگٹن ڈی سی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ واشنگٹن کے لنکن میموریل کے سامنے کیا گیا جس میں ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں اورکارکنوں کے ساتھ ساتھ دیگرقوم پرست تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔مظاہرین نے ایم کیوایم کے پرچم، قائدتحریک الطاف حسین کے پورٹریٹ اورمختلف پلے کارڈزبھی اٹھارکھے تھے جن پر سندھ کے جزائرپرقبضو ں کے خلاف کلمات درج تھے ۔ مظاہرین وقفہ وقفہ سے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگارہے تھے ۔ اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ایم کیوایم امریکہ کے قائم مقام آرگنائزر مطلوب زیدی نے کہاکہ ہم اپنے لہو کے آخری قطرے تک قائدِ سندھ محترم الطاف حسین بھائی کی زیرِ قیادت سندھ کی آزادی جدوجہد جاری رکھیں گے ،سندھ دہرتی ماں کو پنجاب کی غلامی سے نجات دلانا ہی سائیں جی ایم سید کا مشن تھا جسے اب ہم قائدِ سندھ الطاف حسین کیساتھ ملکرمکمل کریں گے۔ اس موقع پر ٹیلیفون پر اظہارخیال کرتے ہوئے جسمم کے چیئرمین شفیع برفت نے کہاکہ آج کا یہ پرامن مظاہرہ سندھ کی آزادی کی جدوجہد میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔ایم کیوایم کے کارکنوں نے آج سندھ کے ایک اہم معاملے پر یہ احتجاجی مظاہرہ کرکے ثابت کردیاہے کہ الطاف بھائی کی قیادت میں ایم کیوایم پورے سندھ کامقدمہ لڑرہی ہے ۔ اس موقع پر فرینڈز آف سندھ کے رہنما سائیں میر سلیم نے کہاکہ سندھ کی تمام مظلوم قومیں یہ دیکھ لیں لے آج ان جزائر پر قبضوں اور سندھ کی آزادی کیلئے صرف الطاف حسین جو کہ سندھ دہرتی ماں کا عظیم سپوت ہے آواز اٹھا رہا ہے۔ شوکت سنجرانی نے کہاکہ یم کیو ایم امریکہ کی جانب سے سندھ میں جاری ناانصافیاں ، سندھ کے ساحل کے ساتھ جزیروں پر غیر قانونی قبضوں اور فروخت کے خلاف پرامن مظاہر خوش آئند ہے ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید نے کہاکہ آج ایم کیوایم امریکہ نے مظاہرہ کرکے دنیا بھر کی طاقتوں کو متواجہ کروایا کہ کس طرح سندھ اور بلوچستان کے وسائل اور جزائر پاکستانی فوج چائناکو بیچ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے سندھ بھر میں جاری ریاستی مظالم اورائے عدالت قتل و غارت گری غیر قانونی گرفتاریاں اورجبر ی گمشدگی کاسلسلہ اب ختم ہونا ہوگا۔ ہم آج کے دن اپنے عہد کو دوبارہ دوہراتے ہیں کہ ہم قائدِ سندھ محترم الطاف حسین کی زیرِ قیادت سندھ کی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ دن بہت قریب ہے کہ جب سندھ دہرتی ماں کے مستقل باشندے آزاد ی کا سورج ضرور دیکھیں گے۔
٭٭٭٭٭