ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کل بروز جمعہ پاکستان کے
موجودہ حالات کے بارے میں اہم لیکچر دیں گے
جناب الطاف حسین کایہ لیکچر جمعہ کولندن وقت کے مطابق
شام 4 بجے اورپاکستان وقت کے مطابق رات 8بجے ہوگا
لندن … 8 اکتوبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کل بروز جمعہ 9 اکتوبر کو پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں اہم لیکچر دیںگے۔ اپنے لیکچر میں وہ ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی حالات وواقعات ، محروم قوموں کے حقوق اور ملک کی مجموعی صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کااظہارکریںگے۔ جناب الطاف حسین کایہ اہم خطاب جمعہ کو لندن کے مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے اورپاکستان کے وقت کے مطابق رات 8بجے ہوگا۔ جناب الطا ف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیاجائے گا۔ سوشل میڈیا کے لنکس کل جاری کئے جائیںگے۔
٭٭٭٭٭