ایم کیوایم کے تمام سینئر اور نئے تحریکی ساتھیوں کے نام بانی وقائد الطاف حسین کا پیغام
پاکستان کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے اپنے بیانیہ پر میں آج تک قائم ہوں، الطاف حسین
سیاسی اورمذہبی جماعتیں میرے بیانیے کو سیاق وسباق سے ہٹا کر اسے ملک دشمنی اور غداری سے تعبیر کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی سرتوڑ کوششوں میں
لگ جایاکرتی تھیں، الطاف حسین
آج بھی بعض سیاسی رہنما اور اینکر پرسنز ،بعض لیڈروں پر غداری کے الزامات عائد کئے جانے پر تبصرہ کرنے لگتے ہیں کہ فلاں فلاں پرغداری کا الزام غلط ہے لیکن الطاف حسین پر لگایا جانے والا الزام درست ہے، الطاف حسین
میرا نظریہ پورے سندھ کے چپہ چپہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، الطاف حسین
تمام کارکنان حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے اپنی صفوں کو تیزی کے ساتھ منظم کریں ،
تحریکی کاموں کو بذریعہ سینہ گزٹ بھرپورطریقے سے چلانے کا آغاز کریں، الطا ف حسین
لندن۔۔۔4، اکتوبر2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام سینئر اور نئے تحریکی ساتھیوں کے نام ایک پیغام میں کہاہے کہ آپ سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ میرا جو بیانیہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کے حوالے سے رہا ہے اس بیانیہ پر میں آج تک قائم ہوں لیکن تمام وفاپرست ساتھی اس امر سے بھی آگاہ ہوں گے کہ جو سیاسی اورمذہبی جماعتیں میرے بیانیے کو سیاق وسباق سے ہٹا کر اسے ملک دشمنی اور غداری سے تعبیر کرنے کی دوڑ میں ایک دوسرے پرسبقت لے جانے کی سرتوڑ کوششوں میں لگ جایاکرتی تھیں اورآج بھی بعض سیاسی رہنما اور اینکر پرسنز ،بعض لیڈروں پر غداری کے الزامات عائد کئے جانے پر تبصرہ کرنے لگتے ہیں کہ فلاں فلاں پرغداری کا الزام غلط ہے لیکن الطاف حسین پر لگایا جانے والا الزام درست ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس دہرے معیار کو دیکھ کر غیرجانبدار حلقے اس کے علاوہ اور کیا تبصرہ کرسکتے ہیں کہ ایسے عناصر انتہائی درجے کے متعصب اورنسل پرست ہیں۔ آج جمہوریت کاراگ الاپنے والی کونسی سیاسی اورمذہبی جماعت ایسی ہے جس کے دورحکومت میں ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن نہ کیاگیا ہو۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے میرا نظریہ پورے سندھ کے چپہ چپہ میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ سندھ کے عوام متحد ہوکر بالآخر سندھ کو وفاق کی غلامی سے آزادی دلاکر رہیں گے۔ کیونکہ آزادی انسان کا پیدائشی حق ہے اور اس آزادی کو طاقت سے کچلنے والے عناصر کے خلاف ہرقسم کی قربانی دینا حسینی سنت پر عمل پیرا ہونے کے مترادف ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام وفاپرست کارکنان حالات کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے اپنی صفوں کو تیزی کے ساتھ منظم کریں اور تحریکی کاموں کو بذریعہ سینہ گزٹ بھرپورطریقے سے چلانے کا ایک نئے عزم وحوصلے کے ساتھ آغاز کریں۔