ایم کیوایم کے تحت شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی دسویں برسی
عقیدت واحترام سے منائی گئی
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کااجتماع
لندن۔۔۔16، ستمبر2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے سابق کنوینر ، شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی دسویںبرسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ اس سلسلے میں کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر حکومت کی ایس اوپیز کو مدنظررکھتے ہوئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کا اجتماع ہواجس میں شہید انقلاب ڈاکٹرعمران فاروق اور تحریک کے دیگر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی۔ قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ،رابطہ کمیٹی کے معاونین اور شعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹرعمران فاروق سمیت تحریک کے تمام شہداء کے بلنددرجات، ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران سمیت تمام بیماروں کی جلد ومکمل صحت یابی ، ایم کیوایم اورقائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں کے خاتمے اورحق پرستی کی جدوجہد کی کامیابی کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر اورصحت تندرستی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔
٭٭٭٭٭