ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کل بروز ہفتہ چھٹے لیکچر سے اہم خطاب کریںگے
تحریک کے کارکنان وہمدرد اصل تاریخ سے آگاہ ہونے کیلئے قائدتحریک کا
یہ لیکچر ضرور دیکھیں ۔ رابطہ کمیٹی
لندن … 11 ستمبر 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کل بروز ہفتہ چھٹے لیکچر سے اہم خطاب کریںگے ۔ جناب الطاف حسین نے نئی نسل کوبرصغیرکی اصل تاریخ سے آگاہ کرنے کاجونیاسلسلہ شروع کررکھاہے اس کے اب تک پانچ لیکچر ہوچکے ہیں جس میں انہوں نے برصغیرپرانگریزوںکے قبضہ، جنگ آزادی، تحریک پاکستان اورقیام پاکستان کے بعد کے حالات کی اصل تاریخ کوبیان کیاہے ،اس سلسلے کا چھٹا لیکچر کل بروز ہفتہ لندن وقت سہ پہر 3بجے اورپاکستان وقت شام 7بجے ہوگاجس میں قائدتحریک الطاف حسین انتہائی اہم تاریخی حقائق بیان کریںگے۔ رابطہ کمیٹی نے تحریک کے کارکنان وہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اصل تاریخ سے آگاہ ہونے کے لئے قائدتحریک کایہ لیکچر ضرور دیکھیں اور دوسروں کو بھی شیئر کریں۔
٭٭٭٭٭