Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقوام متحدہ تباہ حال کراچی اور سندھ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوںپر مدد کرے۔طارق جاوید


 Posted on: 9/1/2020 1

 اقوام متحدہ تباہ حال کراچی اور سندھ کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوںپر مدد کرے۔طارق جاوید
  اقوام متحدہ حکومت کو امداددینے کے بجائے اپنی نگرانی میں بحالی کے کاموںپر خرچ کرے 
طوفانی بارشوں کے دوران بھی کہیں وفاقی یاصوبائی حکومت دکھائی نہیں دی۔طارق جاوید
کراچی کے بیشترعلاقے بارش اورسیوریج کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیںشہریوںکاتمام
 مال واسباب تباہ ہوگیاہے۔طارق جاوید
سندھ کے دیگرشہر اورقصبوں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے، ہزاروں افراد بے گھر
ہوچکے ہیں،مکانات، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔طارق جاوید
کراچی اورسندھ کا ہرشہر بے بسی کی تصویر بناہواہے ،لوگ اپنی مددآپ کے تحت امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔طارق جاوید
   حکومتوںکے متعصبانہ سلوک کی وجہ سے قائدتحریک الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے
 سیکریٹری جنرل کوہنگامی امداد کے لئے خط لکھا ہے۔قائم مقام کنوینرطارق جاویدکابیان

لندن  …  31  اگست  2020 ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرطارق جاوید نے کراچی اورسندھ بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے ہونے والی تباہ کاریوںپر حکومت سندھ اوروفاقی حکومت کی بے حسی کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے تھی لیکن بلدیہ کراچی اورحکومت سندھ نے نہ تونالوں کی صفائی پرکوئی توجہ دی اورنہ ہی بارشوں کے ممکنہ اثرات سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدام کیا۔طوفانی بارشوں کے دوران بھی کہیں وفاقی یاصوبائی حکومت دکھائی نہیں دی، آج بھی کراچی کے بیشترعلاقے بارش اورسیوریج کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں شہریوںکاتمام مال واسباب تباہ ہوگیاہے، دکانداروںکی دکانیں سامان سمیت تباہ ہوگئی ہیں، سڑکیں، پل تباہ ہوچکے ہیں، اسی طرح حیدرآباد، میرپورخاص ، ٹھٹھہ، بدین اورسندھ کے دیگرشہر اورقصبوں میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی آئی ہے ہزاروں افراد بے گھرہوچکے ہیں۔ ان کے گھر، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، ہرطرف تباہی وبربادی کے مناظرہیں لیکن پیپلزپارٹی جوگزشتہ 12برسوںسے سندھ پرحکومت کررہی ہے ، اس نے نہ صرف شہری علاقوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کرکے تباہ کیابلکہ اندرون سندھ کے شہر وں اور قصبوں کو بھی کھنڈربنادیا۔ اسی طرح تحریک انصاف کی وفاقی حکومت بھی اسلام آبادمیں بیٹھ کر صرف بیانات دے رہی ہے جبکہ کراچی ہویا سندھ کا کوئی بھی شہرہو وہ بے بسی کی تصویر بناہواہے اوروہاں پرلوگ اپنی مددآپ کے تحت ہی امدادی کارروائیاں کررہے ہیں، ندی نالوں اور جھانڑیوںسے لاشیں نکال رہے ہیں، سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوںکومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں ۔طارق جاوید نے کہا کہ کراچی اور سندھ کے ساتھ یہی وہ متعصبانہ سلوک ہے جس کی وجہ سے قائدتحریک الطاف حسین نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوہنگامی امداد کے لئے خط لکھا ہے اورہم قائدتحریک الطاف حسین کے خط کے مندرجات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اپیل کی کرتے ہیں کہ تباہ حال کراچی اور سندھ کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوںپر مدد کی جائے اورحکومت اورفوج کویہ امداد دینے کے بجائے اقوام متحدہ براہ راست اپنی نگرانی میں بحالی کے کاموںپر خرچ کرے۔ طارق جاوید نے بارشوںاورسیلاب سے تباہ حال کراچی کے شہریوں سمیت سندھ بھر کے متاثرہ عوام سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہار کیا اورجاں بحق ہونے والے تمام افرادکے لواحقین سے تعزیت کی۔ 
٭٭٭٭٭


4/25/2024 8:16:02 AM