ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
مختلف چیپڑز میں دعائیہ اجتمات ، نیازِ حسین ، شربت اور سبیل معصومینِ کربلا کا انعقاد کیاگیا
ہیوسٹن میں بھی نیاز کااہتمام کیاگیااورشرکاء کوحلیم اورشربت پیش کیاگیا
واقعہ کربلا حق و باطل کا ایسا معرکہ ہے جو رہتی دنیا تک انقلابیوں کیلئے مشعلِ راہ
رہے گا۔ مطلوب زیدی
ہر ظلم کا نظام اور ظالم مردہ آباد کا نعرہ ہی پیغام کربلا ہے ۔ اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی
شکاگو… 30 اگست 2020 ئ
ایم کیو ایم امریکہ کی جانب سے یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیااور مختلف چیپڑز میں دعائیہ اجتمات ، نیازِ حسین ، شربت اور سبیل معصومینِ کربلا کا انعقاد کیاگیا۔ یوم عاشورکے سلسلے میں دیگرچیپٹرزکی طرح ہیوسٹن میں بھی پرنیازحسین کااہتمام کیاگیااورشرکاء کو حلیم اور شربت پیش کیاگیا۔اس موقع پر اپنے ایک مشترکہ بیان میں قائم مقام سینٹرل آرگنائزر ایم کیو ایم امریکہ مطلوب زیدی اور و اراکینِ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ 72 کے اس عظیم حسینی قافلے نے صبرواستقامت اورجرات کی لازوال مثال قائم کی اورقربانیوں کی وہ تاریخ رقم کی جورہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیشہ کا مشائدہ رہا ہے کہ حق و سچ کی جدوجہد میں ہمیشہ ان لوگوں کی افرادی قوت کم رہتی ہے جو ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھاتے ہے مگر جیت و سر بلندی بھی انہیں کے حصہ میں آتی ہے ۔ حق کی راہ پر چلتے ہوئے امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء نے اپنا مقدس لہو پیش کردیا مگر ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا ۔آج قائدِ تحریک محترم جناب الطاف حسین بھی سنتِ حسین کو زندہ رکھتے ہوئے وقت کے ظالم وجابر یزید ں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہے اور ہم سب جو اس عظیم جدوجہد و قافلہ کا حصہ ہیں کسی بھی صورت ان یزیدی قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکائیںگے اور وہ دن ضرور آئیگا کہ اس مقبوضہ پاکستان میں تمام مظلوم قومیں آزادی کا سورج ضرور دیکھیں گی ۔
٭٭٭٭٭