Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

Antonio Guterres سیکریڑی جنرل، اقوام متحدہ


 Posted on: 8/30/2020
عزت مآب 
Antonio Guterres
سیکریڑی جنرل، اقوام متحدہ
760 UN Plaza,
Manhattan, NY City,
NY 10017ـ6818


محترم جنابGuterres!
میرا نام الطاف حُسین ہے، میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا بانی و قائد ہوں۔ ایم کیو ایم، پاکستان کی تیسری سب سے بڑی اور صوبہ سندھ کی دوسری سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔
مجھے یقین ہے کہ آپ اس حقیقت سے باخبر ہوں گے کہ کراچی اور سندھ کے عوام اس وقت شدید بارشوں اورسیلاب کے باعث افسوسناک اور جان لیوا صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں جس نے کراچی کا پوار ڈھانچہ (Infrastructure) ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کراچی جو کہ پاکستان کا معاشی حب ہے، پاکستان کا معاشی حب کراچی، پورے ملک کو % 70 فیصد محصولات (Revenue) فراہم کرتا ہے، اس شہر کا پورا کا پورا مالی اور معاشی انفراسٹرکچر اس آفت کے باعث تباہ ہو گیا ہے۔
جناب اعلیٰ! اگر کراچی اور صوبہ سندھ کے لوگوں کو ہنگامی (Emergency)بنیادوں پر امداد نہیں دی گئی تو قحط اور کرونا وائرس (COVIDـ19) کے خطرات منڈلانے کے باعث بڑی تعداد میں اموات کاخدشہ ہے۔ محترم جناب! پاکستان کی بدعنوان عسکری اسٹیبلشمنٹ یا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے شہریوں کی کسی بھی قسم کی امداد کی توقع کرنابے وقوفی ہو گی کیونکہ یہ تمام ادارے امن و امان کے قیام میں مُکمل طور پر ناکام ہو چُکے ہیں۔ ان کی ناکامی کی وجہ سے شہر کا نکاسی آب کا نظام تباہ ہو چکا ہے اورسیوریج کا پانی بارش 
کے پانی کے ساتھ مل کر کراچی میں گھروں اور سڑکوں میں آگیا ہے۔ کراچی جوکہ وفاقی حکومت کو 70فیصد ٹیکس دیتا ہے جو پاکستان میں سب سے زیادہ ہے۔

جناب اعلی!  ماضی میں یہ بات مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے مشاہدے میں ہے کہ جب بھی کسی قدرتی آفات کے نام پر، جیسا کہ اس وقت کراچی کی صورتحال ہے، پاکستان کی حکومت کوجو امداد دی جاتی رہی ہے وہ ہمیشہ پاکستان کی طاقتور بدعنوان فوجی 
اسٹیبلشمنٹ کی گود میں جاتی رہی ہے اور کبھی بھی اصل مقصد یعنی ضرورت کے وقت انسانیت کی مدد کے لیے استعمال نہیں ہوئی۔

محترم جناب! میں آپ سے مؤدبانہ گزارش کرنا چاہوں گا کہ براہ کرم کراچی سمیت سندھ بھرکے مصیبت زدہ عوام کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ، اس تاکید کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر امداد جاری کی جائے کہ کہ اس کی نگرانی پاکستان کی حکومت اورفوجی افسران کے بجائے اقوام متحدہ کے مبصرین کریں گے

جناب اعلیٰ! کراچی اور سندھ کے لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے میں آپ کو آخری سہارا سمجھ کر آپ سے مخاطب ہوں کیونکہ وہاں کے عوام کی نظریں کہیں اورنہیں بلکہ صرف صرف اقوام متحدہ کی طرف لگی ہوئی ہیں۔

آپ کامخلص

الطاف حُسین
بانی و قائد متحدہ قومی موومنٹ
30، اگست2020ئ



4/26/2024 6:02:46 PM