ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کی جانب سے یومِ عاشورپر جوہانسبرگ میں سبیل کا انعقاد کیاگیا
سیدالشہدا حضرت امام حسین ، اہل بیت اطہارسمیت تمام شہدائے کربلاکوان کی
لازوال قربانیوںپر زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا
جوہانسبرگ… 30 اگست 2020 ئ
ایم کیو ایم ساؤتھ افریقہ کی جانب سے یومِ عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔اس سلسلے میں جوہانسبرگ میں سبیل معصومینِ کربلا کا انعقاد کیاگیا اورسیدالشہدا حضرت امام حسین ، اہل بیت اطہارسمیت تمام شہدائے کربلاکوان کی لازوال قربانیوںپر زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔عاشورہ کے سلسلے میں قائم کی گئی سبیل پر آنے والے عزاداروں سمیت مسلم کمیونٹی کے تمام افراداورمقامی باشندوںکو شربت پیش کیاگیا۔ حاظرین نے اس اقدام پر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکنوںکوسراہا۔
٭٭٭٭٭