ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین نے عاشورہ ء محرم کے احترام
میں جمعہ 28 اگست کو ہونے والااپنامجوزہ لیکچر ملتو ی کردیا
لیکچر کاسلسلہ عاشورہ محرم کے بعد دوبارہ شروع کیاجائے گا
لندن … 26 اگست 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائدجناب الطاف حسین نے عاشورہ ء محرم کے احترام میں جمعہ 28 اگست 2020ء کوہونے والااپنامجوزہ لیکچر ملتو ی کردیاہے۔ شعبہ اطلاعات نے گزشتہ روز اپنے اعلامیہ میں کہاتھاکہ جناب الطاف حسین کے تاریخ کے حوالے سے جاری لیکچر کے تسلسل کے سلسلے کا آئندہ لیکچرجمعہ 28 اگست کوہوگا۔ تاہم جناب الطاف حسین نے کہاکہ چونکہ عاشورہ میں بیشتر لوگ مجالس، وعظ اورزکرحسین میں مصروف ہوتے ہیں لہٰذا انہوں نے اس مقدس عاشورہ محرم کے احترام میں جمعہ کے لیکچرکوملتوی کردیا ہے ۔ لیکچر کاسلسلہ عاشورہ محرم کے بعد دوبارہ شروع کیاجائے گا۔