Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فوج سندھ، بلوچستان، پختونخوا، گلگت بلتستان کے وسائل کوسی پیک کے نام پر چائنا کوفروخت کررہی ہے۔الطاف حسین
Posted on: 8/23/2020
فوج سندھ، بلوچستان، پختونخوا، گلگت بلتستان کے وسائل کوسی پیک کے نام پر چائنا کوفروخت کررہی ہے۔الطاف حسین
پاکستان ہمارے بزرگوں کی غلطی ہے جس کی سزاہم بھگت رہے ہیں
پاکستان میں مہاجروںاوردیگرمظلوم ومحکوم عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں
ایم کیوایم نے آج تک کسی ایک بھی فوجی کو نہیں مارا پھرایم کیوایم کے خلاف بار بار فوجی آپریشن کیوں کیاگیا؟
22 اگست وہ تاریخ ہے جب وفاپرستوںاورمفادپرستوں کی پہچان ہوگئی
یوم عزم وفاکے سلسلے میں MQM UK کے زیراہتمام اجتماع سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی غلطی ہے جس کی سزاہم بھگت رہے ہیں اورجب تک ہم آزادی حاصل نہیں کرلیتے اور تمام مظلوموں کوآزادی نہیں دلادیتے ،ہمارے بزرگوں کے گناہوں کاکفارہ ادانہیں ہوگا۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روز 22 اگست کے یوم عزم وفاکے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام منعقدہ اجتماع سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ یہ اجتماع لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس سے رابطہ کمیٹی کے ارکان اوریوکے کے ذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔ جناب الطاف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیاپر پوری دنیامیں براہ راست نشر کیا گیا۔ اجتماع سے اپنے خطاب میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ مشرقی بنگال اور ہندوستان کے مسلم اقلیتی علاقوںیوپی، سی پی ، بہار ، علی گڑھ، لکھنؤ میں تحریک پاکستان سب سے زیادہ سرگرم تھی جہاںکے لوگوں نے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں سب سے زیادہ قربانیاں دیںلیکن ہمارے بزرگوں کی قربانیاں رنگ نہیں لائیںاورہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قربانیاں اگرصحیح سمت میں دی جائیںتوان کا پھل ملتاہے لیکن اگرقربانیاں صحیح سمت میں نہ ہوں توان کانتیجہ برااورہولناک نکلتا ہے ۔ مشرقی بنگال کے عوام نے پاکستان سے آزادی حاصل کرکے اپنی غلطیوں کا ازالہ کردیا لیکن ہم آج بھی اپنے بزرگوں کی غلطیوں کی سزابھگت رہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں اور دیگر مظلوم ومحکوم عوام کے ساتھ ناانصافیاں کی جارہی ہیں، انہیں ان کے حقوق سے محروم رکھاجاتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیاپاکستان میں نوکریاں میرٹ پردی جاتی ہیں یااس کافیصلہ پنجابی اورغیرپنجابی کی بنیاد پر کیا جاتاہے؟ کیافوج میں لوگوںکومیرٹ پر لیاجاتا ہے ؟ سویلین پرتوکرپشن اورہر طرح کے مقدمات بنتے ہیں لیکن فوج ، نیوی اورفضائیہ کے افسران اربوں روپے کی کرپشن میںملوث پائے جائیں توکیا ان پر مقدمات بنتے ہیں؟ ہزاروں معصوم لوگوںکاقتل کرنے پر بھی کیافوج اورپیراملٹری فورسز کے ذمہ داروں کو سزاہوتی ہے ؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے قیام سے لیکرآج تک کسی ایک بھی فوجی کو نہیں مارا پھرایم کیوایم کے خلاف بار بار فوجی آپریشن کیوں کیا گیااورہمارے ہزاروں معصوم وبے گناہ نوجوانوںکوشہید کرکے شہدا قبرستان کیوں بھردیاگیا؟کیا فوج اوررینجرز نے ہزاروں معصوم وبے گناہ مہاجر نوجوانوںکوصرف اس جرم میں بیدری سے شہید نہیںکیاکہ وہ ایم کیوایم کے کارکن تھے؟کیا ہتھکڑیاں بندھے ہوئے ایم کیوایم کے کارکنوںکو جیلوںسے نکال کر جعلی مقابلوں کے نام پر نہیں ماراگیا؟ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے بڑے بھائی ناصر حسین اور بھتیجے عارف حسین نے کیا جرم کیاتھا جنہیں 5دسمبر 1995ء کوپیراملٹری رینجرز نے گرفتار کرکے تین روز تک سفاکانہ تشدد کرنے کے بعد بیدردی سے قتل کردیاتھا؟ کیا ایم کیوایم کے خلاف 19جون 1992ء کوشروع ہونے والے ریاستی آپریشن کے دوران فوج اوررینجرز نے چھاپوںاورمحاصروں کے دوران ہماری ماؤںبہنوں کی عصمتیں نہیں لوٹیں؟ کیا فوج نے سابقہ مشرقی پاکستان میں فوجی آپریشن کے دوران دولاکھ سے زائد بنگالی عورتوں کی عصمتیں لوٹ کرانہیں حاملہ نہیں کیا؟ کیا فوج نے اسی طرح بلوچستان ، خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقوں میں بلوچ اورپشتون بہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی نہیں کی؟انہوںنے اہل پنجاب سے سوال کیاکہ اگر ریاستی ادارے آپکے ہاتھ پیرباندھ کرآپ کے سامنے آپ کی بہن بیٹی کی عزتوں سے کھیلیں توآپ کے دلوںپر کیاگزرے گی؟ کیاان مظالم پر آپ کے منہ سے فوج اور پاکستان زندہ کا نعرہ نکلے گا؟ انہوںنے کہا کہ جب فوج مظلوموںکاقتل کرے گی اوران پر ظلم کرے گی تومظلوموں کی زبان سے فوج کیلئے تعریفی کلمات ادا نہیں ہوںگے لیکن صرف اورصرف مذمت ہی کے الفاظ نکلیںگے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی غلطی ہے جس کی سزاہم بھگت رہے ہیں اورجب تک ہم آزادی حاصل نہیں کرلیتے اور تمام مظلوموں کوآزادی نہیں دلادیتے ،ہمارے گناہوں کا کفارہ ادانہیں ہوگا۔ ہمیں ایساپاکستان منظور نہیں جہاں ہماری جان ومال اورعزت وآبرو محفوظ نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی فوج مہاجروں، سندھیوں، بلوچوں، پشتونوں، سرائیکیوں، ہزارے وال ، گلگتیوں ، بلتستانیوں اورکشمیریوں کی دوست اور محافظ نہیں بلکہ ان کی دولت اوروسائل پرقبضہ کرنے والی اورانہیں لوٹنے والی یزیدی فوج ہے ۔ فوج سندھ، بلوچستان، پختونخوا، گلگت بلتستان کے تمام وسائل پر نہ صرف قبضہ کرچکی ہے بلکہ اب فوج ان وسائل کوسی پیک کے نام پر تیزی کے ساتھ چائنا کو فروخت کررہی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پی آئی بی ٹولے اور بہادرآبادٹولے ذمہ داروںکوبھی کڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں نے اپنے مفادات کی خاطر تحریک سے غداری کی ، شہیدوں کے لہوکاسوداکیا اورآج یہ اپنے مفادات اورسکون کیلئے فوج کی اس حدتک کاسہ لیسی کررہے ہیں کہ انہیں اپنی ہی قوم کی ماؤںبہنوںاوربیٹیوں کی عزتوں کابھی کوئی احساس نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ 22 اگست وہ تاریخ ہے جب وفاپرستوں اور مفادپرستوں کی پہچان ہوگئی ، تحریک کی بدولت نام ،مقام اورمراعات حاصل کرنے والے تحریک اورشہیدوں کی قربانیوںکوفراموش کرکے تحریک کے دشمنوں سے جاملے جبکہ تحریک کے وفاپرست کارکنان ریاستی جبر وستم اور تمام تر نامساعد حالات کے ثابت قدم رہے اورآج تک ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حق پر چلنے والے ہمیشہ کم ہوتے ہیں اورحالات سے سمجھوتہ کرنے والے مفادپرستوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے لیکن بالآخر حق پرچلنے والے ہی فتح وکامرانی سے ہمکنارہوتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میرے جسم میں جب تک جان ہے میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرتارہوںگا، میں اورمیرے ساتھی تحریک کے مشن ومقصد کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیںگے۔ انہوں نے مہاجروںاورتمام مظلوم قوموں کے افراد سے کہاکہ حالات کاتقاضہ ہے کہ آپ بیدار ہوجائیں اور اپنے حق اورآزاد ی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کریں۔ یادرکھیں کہ منزل آرام کرنے اوربیٹھنے نہیں ملا کرتی بلکہ مسلسل محنت اورجدوجہد کرنے سے ملتی ہے ۔ انہوںنے ایم کیوایم کے تمام کارکنوں سے بھی کہاکہ وہ اپنی ذمہ داریوںاورفرائض کوپہچانیںاورتحریکی جدوجہد کو آگے بڑھانے کیلئے اپناکرداراداکریں۔
٭٭٭٭٭
1/7/2025 10:34:55 PM
کسی صحافی یااینکر نےمہاجروں پر ڈھائے گئے مظالم کا زکر نہیں کیا.الطاف ح
...
06 Jan 2025
میں حق اورسچ کی آواز بلند کرتا رہوں گا اور عوام کواصل حقائق سے آگاہ کر
...
05 Jan 2025
کراچی انٹربورڈکے نتائج فی الفورکالعدم قراردیئے جائیں ایم کیوایم رابطہ
...
04 Jan 2025
ڈی جی ISPRلیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری صاحب! فوج نے اب تک ان کے خلاف
...
04 Jan 2025
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اس طرح کے انسانیت کے خلاف جرائم کی
...
03 Jan 2025
ایم کیوایم پرپابندیوں، مہاجروں اوردیگر مظلوم قوموں پر ریاستی مظالم او
...
29 Dec 2024
بینظیربھٹوکے قتل کے بعد تین روز تک قتل وغارتگری اوردہشت گردی کاجو بازا
...
29 Dec 2024
شہید سید علی رضا عابدی کی والدہ سے ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف
...
25 Dec 2024
عوام ظالمو ں کے سہولت کار نام نہاد مفتیان اور علما کابائیکاٹ کریں. الط
...
24 Dec 2024
عالمی سطح پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کی روشنی میں آرمی چیف جنرل عاصم
...
24 Dec 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us