متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 22، اگست2020ء ''یوم عزم ِوفا '' کے طورپر
پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایاجائے گا
مختلف جگہوں پر اجتماعت منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتما ع
ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹر یٹ لند ن میں ہوگا
لندن۔۔20اگست 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 22، اگست2020ء ''یوم عزم ِوفا '' کے طورپر پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایاجائے گا۔ اس موقع پرمختلف جگہوں پر اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی اجتما ع ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکریٹر یٹ54 58 الزیبتھ لند ن میں ہوگا ، ۔ جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ،شعبہ خواتین کی ذمہ داران وکارکنان ایم کیوایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان ،مختلف یونٹوں کے ذمہ داران و کارکنان شریک ہونگے۔ اجتماعات کے انعقاد میںمقامی قانون اور کروناوائرس سے احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے گا۔اجتماعات میں شرکاء کو 22، اگست2016ء کے اسباب ،1992ء کے بعدسے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کے دوران ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے واقعات اورموجودہ حالات پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ اس سلسلے میں''یوم عزمِ وفا'' کے پروگرام کی تیاری جاری ہیں اس سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔
٭٭٭٭٭