Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کا پانچواںلیکچر موجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی اہم اورہنگامی خطاب میں تبدیل کردیاگیا


 Posted on: 8/19/2020

قائدتحریک الطاف حسین کا پانچواںلیکچر موجودہ حالات کے تناظر
میں انتہائی اہم اورہنگامی خطاب میں تبدیل کردیاگیا
قائدتحریک الطاف حسین کایہ اہم اورہنگامی خطاب جمعہ 21  اگست کو لندن وقت سہ پہر 3بجے اورپاکستان وقت شام 7
 بجے براہ راست نشر کیاجائے گا
قائدتحریک الطاف حسین اپنے ہنگامی خطاب میں سندھ دھرتی کے خلاف کی جانے والی تیزرفتارسازشوںپر تفصیلی روشنی ڈالیںگے

لندن  …  19  اگست  2020ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کے تسلسل کے ساتھ جاری لیکچر کی سیریز کا پانچواں لیکچر جو جمعہ 21  اگست 2020ء کوہوناتھا اب اس لیکچر کو ملک خصوصاً سندھ دھرتی کے موجودہ حالات کے تناظر میں انتہائی اہم اورہنگامی خطاب میں تبدیل کردیاگیاہے۔قائدتحریک الطاف حسین اپنے انتہائی اہم خطاب میں سندھ دھرتی ماں کے مستقل باشندوں، اردوبولنے والے سندھیوں اور سندھی بولنے والے سندھیوں اورخصوصاًسندھ دھرتی کے خلاف کی جانے والی تیزرفتار سازشوں پر تفصیلی روشنی ڈالیںگے۔ قائدتحریک الطاف حسین اپنے خطاب میں سندھ دھرتی کے عوام کودوٹوک الفاظ میں بتائیں گے کہ کس طرح سندھ دھرتی ماں کا سودا کیا جارہاہے اورسندھ سے تعلق رکھنے والے کون کون سے عناصر اور جماعتیں ہیں جو پنجاب اورچائناکی مشترکہ سازش کے تحت سندھ کی تقسیم ، سندھ دھرتی ماں کے بیٹوں اردوبولنے والوںاورسندھی بولنے والوں میں فسادات کی سازشوں کے تانے بانے بن رہی ہیں، اس بارے میں بھی سندھ کے عوام کوآگاہ کریں گے۔ قائدتحریک الطاف حسین کایہ انتہائی اہم اورہنگامی خطاب جمعہ 21  اگست 2020 کو لندن وقت سہ پہر 3بجے اورپاکستان وقت شام 7 بجے براہ راست یعنی live نشر کیاجائے گا۔ ایم کیوایم نے سندھ دھرتی کے تمام سچے چاہنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ابھی سے اس خطاب کوسننے کے انتظامات کرلیں، خطاب سننے کیلئے اپنے موبائل فون اورلیپ ٹاپ اورٹیبلٹ کاانتظام کرلیں ۔ 
شکریہ 
جاری کردہ 
مرکزی شعبہ اطلاعات 
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن
19  اگست 2020 ء  بروز بدھ 


1/7/2025 10:29:02 PM