Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا


 Posted on: 8/16/2020
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا
 ٹورنٹو اور کیلگری میں کار ریلیاں نکالی گئیں ، سیاہ غبارے فضا میں چھوڑے گئے 
ریلیوں میں بڑی تعدادمیں کارکنوں اورہمدردوں کی شرکت
 ٹورنٹو میں کار ریلی کا آغازپاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سے کیا گیا 
 ریاست پاکستان اب مکمل طورپرریاست پنجابستان بن چکی ہے۔شاہد رضا
اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی ہر آواز کو خاموش کر دینا ریاست
 کی پالیسی بن گئی ہے۔ شرکاء کااظہارخیال

ٹورنٹو … 16 اگست 2020ئ
 ریاست پاکستان کی جانب سے مظلوم قومیتوں کے مسلسل جسمانی ،معاشی سیاسی ، سماجی ، تہذیبی قتل عام کے خلاف ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام 14 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ۔اس سلسلے میں کینیڈا کے مختلف شہروں میں احتجاجی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔یوم سیاہ کے سلسلے میں ٹورنٹو اور کیلگری میں کار ریلیاں نکالی گئیںاور فضا میں علامتی طور پر سیاہ غبارے چھوڑے گئے ۔ ٹورنٹو میں کار ریلی کا آغازپاکستانی قونصلیٹ کے سامنے سے کیا گیا جہاں شرکا کافی دیر تک احتجاج کرتے رہے-اس موقع پر شرکا نے تحریکی پرچموں کے علاوہ سیاہ پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے
 جن پرریاستی مظالم کے خاتمہ اور  آزادی کے نعرے درج تھے ۔بعد ازاں ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی مِسی ساگا میں اختتام پزیر ہوئی ۔اس ریلی میں ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان، شاہد رضا، آصف قاضی، کینیڈاکی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان اورکارکنوںاورہمدردوں نے شرکت کی۔ٹورنٹو کے علاوہ کیلگری میںبھی کار ریلی نکالی گئی جس کا آغاز ساؤتھ ایسٹ سے ہوا ۔یہ ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی نارتھ ایسٹ میں اختتام پزیر ہوئی ۔ اس موقع پر کاروں پر ایم کیو ایم کے پرچم کے علاوہ سیاہ پرچم لہرا رہے تھے اس موقع پر شرکا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پاکستان اب مکمل طورپرریاست پنجابستان بن چکی ہے جس نے ملک کی دیگر تمام نسلی ولسانی اکائیوں کو اپنا عملًا غلام بنا رکھا ہے اور ریاست کے تمام وسائل پر شاؤنسٹ مافیہ نے مکمل قبضہ کررکھا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے میں اپنے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی ہر آواز کو خاموش کر دینا اس ریاکارسفاک ، ظالم اور بزدل ریاست کی پالیسی ہے اوراپنی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے فوج اورپیراملٹری سیکوریٹی فورسز مظلوموں کودبانے کے لئے ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیاں اور خلاف قانون گرفتاریاں اور انسانیت سوز تشدد کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مظلوم قومیتیں اس یزیدی ریاست کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہیں اور ہم تمام بابائے مہاجر قوم و قائد سندھ محترم الطاف حسین کی سربراہی میں متحد اور پر عزم ہیں اور اس یزیدی ریاست سے سندھ اور بلوچستان کی مکمل آزادی چاہتے ہیں اور اس جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے عملی جدوجہد کا آغاز کرچکے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب سندھ اور بلوچستان مکمل اور آذاد ریاست کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھریں گی اور ظالموںسے نجات حاصل کرلیںگی ۔

٭٭٭٭٭


1/7/2025 10:29:02 PM